رمضان المبارک

جود و کرم کی شبِ درخشاں "شبِ قدر”

تحریر: غلام مصطفیٰ رضوی
نوری مشن مالیگاؤں

لیلۃ القدر میں مطلع الفجر حق
مانگ کی استقامت پہ لاکهوں سلام

شبِ قدر کی مبارک ساعتیں سایہ فگن ھیں… یہ رحمت کی گھڑی ھے…برکت کی ساعت ھے…مانگنے کی رات ھے…ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے فدا کاری کا جذبۂ صادق مانگ لیجئے… اپنی حیات کی تابندگی مانگ لیجئے… قومی وجود کی زندگی مانگ لیجئے… گناہوں سے تائب ھو کر محبوبِ پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سچی محبت کی سوغات مانگ لیجئے…
درِ قبولیت کھلا ھوا ھے… فلسطین کی بازیابی، شام و دیگر تباہ حال مملکتوں کی غاصبوں سے آزادی کی دُعائیں کیجئے… مسلم مملکتوں کے تحفظ کی عرض کیجئے… عہدِ رواں میں فتنہ ہاے باطلہ سے تحفظ کی دُعا کیجئے…
صلیبیوں اور یہودیوں کی یلغار ہے… مشرکینِ ہند نے الگ سازشیں رچی ہوئی ہیں… وجودِ مسلمینِ ہند کو مِٹانے کے لیے اقتدار کے ذریعے آئینِ ہند بدل رہے ہیں…دستِ دُعا دراز کیجئے… کہ ان کے وار انہیں پر اُلٹ جائیں…ان کی سازشیں بکھر جائیں…
عطا کے دھارے چل رھے ھیں…سخا کے تارے کھل رھے ھیں…نور کی سوغات تقسیم ھو رھی ھے…دامن بھر بھر دیے جا رھے ھیں…یقین کے توشے بٹ رہے ہیں… اُمیدوں کی بزمِ نور آراستہ ہے… عطا بھی، سخا بھی اور عنایتوں کی صبحیں بھی ہیں… کرم کے دریا موجزن ہیں… انعامات خسروانہ تقسیم ہو رہے ہیں…. اللہ تعالیٰ کا عطا کیا ہوا واقعی بہت ہوتا ہے… شب قدر جس کی عظمتوں پر کتاب و سنت کے مبارک اوراق گواہ ہیں… جن کی شوکت کے نغمے الاپے جا رہے ہیں…

مِرے غنی نے جواہر سے بھر دیا دامن
گیا جو کاسۂ مہ لے کے شب گدائے فلک

واہ کیا جود و کرم ھے شہِ بطحا تیرا
نھیں سنتا ھی نھیں مانگنے والا تیرا
(اعلٰی حضرت)

شب قدر کا احترام کریں… نزول قرآن کی ساعتوں میں دست دعا دراز کریں… ان شاء اللہ دامن امید بھر بھر جائے گا… یقین کی دولت پختہ ہو گی… عقائد مضبوط ہوں گے اور عمل کی بزم مہک مہک اُٹھے گی۔۔۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے