عجیب و غریب

پیسوں کے لیے 70 بار حاملہ ہوئی بلی، اب موت کے دہانے تک پہنچی

لالچ ایک ایسی بری بلا ہے جو انسان سے کب کیا کرادے اس کا کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ چند پیسوں کے لیے لالچی انسان حیوانیت و شیطانیت سے بھی بڑھ جاتا ہے کچھ ایسی ہی ایک خبر سوشل میڈیا پر برطانیہ کے لنکاشائر سے آئی ہے جہاں پیسوں کی لالچ میں ایک شخص نے بلی کو 70 بار حاملہ کرادیا۔

مہنگی نسل کی بلیوں کے بچے بیچ کر پیسے کمانے کے چکر میں ان لالچی لوگوں نے دو بلیوں سے 70 کے قریب بچے پیدا کرا لیے۔ جس کی وجہ سے دونوں بلی موت کے منہ میں پہنچ گئیں ۔

بغیر بالوں والی Sphynx بلی، بلیوں کی سب سے مہنگی نسل سمجھی جاتی ہے۔ لنکاشائر، برطانیہ میں بلیوں کی پناہ گاہ کے کارکنوں نے دو اسفنکس بلیوں کو ان کے مالکان سے بچایا۔ ان بلیوں کے مالکان پیسے کمانے کے لیے انہیں زبردستی پالتے تھے۔ دونوں بچوں کو جنم دیتے ہوئے موت کے منہ میں پہنچ گئیں ۔ انہیں افزائش نسل کی مشینوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ آئی این ایس کے مالک نے ستر بچے پیدا کرکے تقریباً ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کمائے تھے۔ اب ان بلیوں کو ان سے بچا لیا گیا ہے اور ان کے گھر کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ گیارہ سالہ کیکو سے اب تک ستر بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔ ہر بچہ تقریباً دو لاکھ میں فروخت ہوا۔ کیکو کو اس کے اپنے نو سالہ بیٹے نیم کے ساتھ پالا گیا تھا۔ دونوں کو گزشتہ ہفتے بچا کر بلیک پول بھیجا گیا تھا جہاں دونوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔

دونوں کو Feline Calicivirus سے متاثر پایا گیا۔ اس وائرس کی گرفت کی وجہ سے دونوں کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ اس کے مسوڑھوں میں بھی انفیکشن تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے