رب کی کر تو ثنا عید آئی ہے
ہوگا راضی خدا ، عید آئی ہے
نعت پڑھ رسول عربی کی
ورد کر صلی علیٰ عید آئی ہے
ہر مسلماں پہ برسی ہے جھوم کر
رب کی رحمت کی گھٹا عید آئی ہے
بے سبب بخش دے مرے مولی
تجھ سے ہے یہ دعا ، عید آئی ہے
جوبھی بیمارہیں طفیل حبیب ﷺ
سب کو دے دے شفا عید آئی ہے
جتنے مظلوم قید ہیں ان کو
جلد مولی چھڑا عید آئی ہے
تیرے محبوب ﷺ کی ساری امت کو
ظالموں سے بچا عید آئی ہے
آہ رمضان ہوگیا رخصت
کچھ عمل نہ کیا، عید آئی ہے
اب بلالیجئے مدینے میں
ہے یہ ہی التجا ، عید آئی ہے
مجھ کو عیدی میں ائے مرے آقاﷺ
اپنا جلوہ دکھا عید آئی ہے
ہے انہی کا کرم انہی کی عطا
پھر یہ مژدہ سنا عید آئی ہے
آنے والے برس مدینے میں
ماہ رمضاں دکھا عید آئی ہے
آئے ہوا اب ذرا مدینے کی
خوشبو لاکے سونگھا عید آئی ہے
جن کے اعمال ہوگئے ہیں قبول
ہاں انہی کی سبا عید آئی ہے
از قلم: جویریہ خانم اشرفی