نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی
کہہ رہے ہیں جھوم کر یہ عاشقانِ مصطفی
رات دن پڑھتے رہو تم داستان مصطفی
مدحت سرکار ساری دنیا کرتی ہے مگر
حق تو یہ ہے جانتا ہے حق ہی شان مصطفی ہے
دیکھتے رہ جائیں گے نجدی وہابی حشر میں
خلد میں جائیں گے جس دم عاشقان مصطفی
در کھلا ہے خلد کا اس کے لئے اے مومنو
جو بیاں کرتا ہے دل سے عز و شانِ مصطفی
برملا جو دے رہے ہیں گالیاں سرکار کو
کیسی فطرت رکھتے ہیں یہ دشمنانِ مصطفی
مرتبہ ان کا ہے اعلیٰ بادشاہوں سے کہیں
جو بنے بیٹھے ہیں دل سے خادمان مصطفی
ساری دنیا میں کہیں بھی نوری یہ پایا نہیں
جس طرح سے ہے جہاں میں خاندان مصطفی