انتقال و تعزیت

آہ! خلیفۂ تاج الشریعہ مفتی نظام الدین نوری


سوشل میڈیا کے ذریعے پھر افسوس ناک خبر ملی کہ ہندوستان کے ایک اور مشہور عالم دین و خطیب ، خلیفئہ حضور تاج الشریعہ و خلیفئہ حضور گلزارملت ، عالم با عمل ناشر مسلک اعلیٰ حضرت عمدۃ الخطبا حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نظام الدین نوری صاحب قبلہ علیہ الرحمہ استاذ و مفتی دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف یوپی و رکن شرعی کونسل آف انڈیا بریلی شریف اور انکے شہزادے حضرت مولانا انوار احمد صاحب قبلہ کا مورخہ 22 شوال المکرم 1443 ھجری مطابق 24 مئی 2022 بروز منگل کو ایک سڑک حادثے میں وصال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ رٰجعون۔
وصال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ مسلک اعلیٰ حضرت کے سچے مبلغ تھے۔
اللہ پاک اپنے حبیب پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے و طفیل حضرت علامہ مفتی نظام الدین نوری علیہ الرحمہ اور ان کے شہزادے کو غریق رحمت فرمائے ان کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورحضرت کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالیٰ وسلم
شریک غم :
محمد صدام حسین رضوی باتھوی
نائب امام سنی مدینہ جامع مسجد پرگتی نگر نالاسوپارہ ممبئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے