پہانی / ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) جمعیت علماء پہانی کے تحت موضع دہلیا واقع مدرسہ معہد الفردوس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذیلی شاخ جمعیت علماء دہلیا کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ میں پہانی یونٹ کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔بعد نماز ظہر منعقدہ میٹنگ میں مولانا عطاءاللہ قاسمی نے جمیعت علماء کی تاریخ اور ماضی و عصر حاضر کے حالات کے تناظر میں مختصر مگر جامع خطاب کیا ، ممبر سازی کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی، مولانا نے بتایا کہ ممبر سازی 13 فروری تک جاری رہے گی، اس دوران اپنے علاقے کے سبھی افراد کو ممبر بنائیں، انہوں نے بتایا کہ عاقل، بالغ ، مسلمان مرد ہو یا عورت سبھی ممبر بن سکتے ہیں، بعد ازاں باتفاق محمد فرقان صدر، مولانا محمد فیضان جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر وکیل خازن، صدرالدین و حافظ ذیشان نائب صدور، مولانا محمد اقبال قاسمی و حافظ محمد آصف سکریٹری، شفیع احمد مشیر کار، رفیع احمد و اسلام میڈیا انچارج منتخب ہوئے، جبکہ محمد اسماعیل، شہاب الدین، محمد ابرار، محمد ارشد و محبوب عالم معاونین خصوصی کے طور پر منتخب کیے گئے۔
متعلقہ مضامین
مسلم کونسل آف انڈیا (ایم۔سی۔آئی۔)کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم
نئی دہلی: 9فروری/ ہماری آواز(محمد طیب رضا)سماجی و فلاحی تنظیم مسلم کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی)کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں تک راشن کٹ پہنچائی گئی۔اس موقع پر تنظیم کے صدر ایڈوکیٹ رخسار احمد ،نائب صدر ایڈوکیٹ ندیم الزماں ،جنرل سیکریٹری محمد مبارک قاسمی،جوائنٹ سیکریٹری ناظم شیخ اور خازن عبدالواحد وغیرہ موجود رہے۔ایڈوکیٹ رخسار […]
وراٹ کوہلی بنے باپ، گھر آئی بیٹی
نئی دہلی: ہماری آواز /11 جنوری (نامہ نگار) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی اور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر ننھی پری آئی ہے۔ وراٹ نے خود ٹویٹر پر پیر کے روز اس کی اطلاع دی۔ وراٹ نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی […]
حیدرآباد: جامع مسجد نیو گرین سٹی کالونی کتہ پیٹ کا افتتاح
حیدرآباد: 25 مارچ (راست) روئے زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے مقدس وپاکیزہ جگہ مسجدیں ہیں جسے اللہ نے اسلام کا شعار کہا اور اس کی تعظیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسجد ہی سے ہدایت کا نور پھیلا اور دعوت دین کی صبح طلوع ہوئی ہے، یہی وہ مقام ہے جہاں مومن کو […]



