خیال آرائی: فیضان علی فیضان، پاکستان
دیکھو دل کش نظارے صنم
ہیں زمیں پر ستارے صنم
نیند کیسے ہمیں آئیگی
روبرو ہیں ہمارے صنم
اسکے آگے کہیں کیا تمہیں
ہم غموں کے دولارے صنم
آپ نے جب بھی پکارا ہمیں
ہو گئے ہم تمہارے صنم
زندگی، عاشقی، دوستی
ہیں تمہارے سہارے صنم
کیا تمہیں یاد ہے وہ گھڑی
وہ جو لمحے گزارے صنم
ہیں وہ معصوم فیضان بہت
خوبصورت ہمارے صنم