نعت رسول

نعت رسول: تڑپا رہی ہے آپ کی فرقت مرے حضور

نتیجۂ فکر: عبدالقدوس کیفی، مصباحی
دارالعلوم فیضِ رضا، شاہین نگر، حیدرآباد

7860225070

جو بھی کرے گا آپ کی مدحت مرے حضور
پائے گا دو جہاں میں وہ راحت مرے حضور

محشر میں نفسی نفسی کی ہوگی پکار جب
مجرم کو ڈھونڈھے گی تری رحمت مرے حضور

پائی ہے جس نے گلشن "من زار” کی مہک
اس کو ملے گی تیری شفاعت مرے حضور

صورت کسی کی بھائے گی کیسے بھلا اسے
جس نے بھی کی ہے تیری زیارت مرے حضور

اس کو ملے گی رب کی رضا اور آپ کی
جو بھی کرے گا آپ سے الفت مرے حضور

پڑھتا ہے جو درود شب و روز آپ پر
اس کو ملے گی قبر میں راحت مرے حضور

کرتا ہے جب ثنا تری خلاقِ کائنات
مجھ سے بیاں ہو کیا تری مدحت مرے حضور

مثلِ قمر چمکتے ہیں وہ سب جہان میں
حاصل ہے جن کو تیری حمایت مرے حضور

بہر سلام آتے ہیں صبح و مسا ملَک
ظاہر ہے اس سے آپ کی عظمت مرے حضور

اس کی بہار جس نے بھی دیکھی وہ کہہ اٹھا
دربار تیرا لگتا ہے جنت مرے حضور

اک بار اپنے در پہ بلا لیجیے مجھے
تڑپا رہی ہے آپ کی فرقت مرے حضور

مدت سے تیری یاد میں "کیفی” ہے مضطرب
ہو جائے آج اس کو زیارت مرے حضور

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے