متفرقات

ملک کا کسان مودی سے زیادہ سمجھدار ہے: راہل گاندھی

ہماری آواز/نئی دہلی، 19 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تینوں زراعتی قوانین کو رد کرنے کے کسانوں کے مطالبے کو پورا نہ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ وہ مذاکرات کے بہانے انہیں تھکانا چاہتے ہیں لیکن احتجاج کرنے والے کسان مسٹر مودی سے زیادہ سمجھدار ہیں اور وہ تھکنے یا گمراہ ہونے والے نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے بہکاوے میں آنے والے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت کسانوں کو آہستہ آہستہ ختم کرنا چاہتی ہے۔ لیکن کسان مودی حکومت کی اس پالیسی کو سمجھ چکے ہیں، اس لیے وہ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کی تحریک میں ان کی مدد کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کانگریس لیڈرنے کہا کہ "ہندوستان کا کسان وزیر اعظم سے زیادہ سمجھدار ہے اور وہ جانتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں ہو رہا ہے۔ یہی سچائی ہے اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ ان تینوں کالے قوانین کو واپس لینا پڑے گا۔ تکبر میں ڈوبی ہوئی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ کسانوں کو تھکایا جاسکتا ہے، انہیں بے وقوف بنایا جاسکتا ہے لیکن کسان کو نہ تو تھکایا جاسکتا ہے اور نہ ہی بے وقوف بنایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے