فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمعیتہ علماء اترپردیش (وسط) کے ایک وفد نے آج 20 جنوری بدھ کو ضلع ہمیر پور کی تحصیل مودہا پہونچ کر جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا، اس سلسلے میں مدرسہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی میں علاقے کے علماء وائمہ وسماجی شخصیات کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے یوپی وسطی ژون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہاکہ جمعیتہ علماء ہند نے ہمیشہ ملک وملت کی رہنمائی کی، جمعیتہ علماء کی فکر یہ ہے کہ اس ملک میں مسلمان اپنے ایمان وعقائد ،اپنے دینی وملی تشخص کے ساتھ مساجد ومدارس اور اپنی اسلامی روایات کے تسلسل کے ساتھ موجود رہ کر قائدانہ کردار ادا کریں، اس موقع پر وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا کہ حضرت شیخ الہند کے افکار و نظریات پر گامزن رہکر جمعیتہ علماء ہند تحریک آزادی سے لیکر آج تک سرگرم عمل ہے، جمعیتہ علماء ہند کی مخلصانہ جدو جہد اس کے روشن کارناموں، اس کی دینی و ملی سماجی خدمات کی تاریخ ایک صدی پر محیط ہے جمعیتہ علماء ہند دستوری جماعت ہے اس وقت اس کی ممبر سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے آپ حضرات گھر گھر جاکر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر مولانا ذوالفقار نقشبندی نائب صدر جمعیتہ علماء فرخ آباد نے بھی جماعت کے استحکام کے حوالے سے قیمتی باتیں پیش فرمائیں اور اکابرین کے ارشادات کی روشنی میں شعور و بیداری کے لئے کوشش کرنے کی گزارش کی اس موقع پر ضلع صدر کانپور دیہات مولانا محمد اظہار قاسمی صاحب، مولانا شکیل الدین ندوی،مولانامحمد عقیل قاسمی مولانا محمد عاصم صاحب،مولانا محمد ارشاد ثاقبی مفتی مجیب الرحمٰن قاری عابد صدیقی،جمعیتہ علماء باندہ وجمعیتہ علماء ہمیر پور کے اراکین موجود تھے
متعلقہ مضامین
نعت : سر پہ رکھنے کو جو مل جائیں نعال مصطفے۔
رشحات قلم : محمد نثار نظامی مہراج گنج پرضیا ،پرنور ہے حسن و جمال مصطفیٰکوئی لاسکتا نہیں ہرگز مثال مصطفی ان کے اوصاف و خصائل بےنظیروبےمثیلکیسے ہوپاے بیاں اوج کمال مصطفیٰ ان کے لبہاے مبارک سے ٹپکتے نور ہیںحکمتوں سے ہیں لبالب قیل وقال مصطفیٰ گلشن سرکار کی ہے ہر کلی خوشبو نوازحشرتک شاداں رہیں […]
جامعہ صوفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا سالانہ امتحان و تقریب بحسن اختتام پزیر
احساس ذمہ داری سب سے بڑی سرمایہ ہے: سید واقف علی اشرفی کچھوچھہ شریف/امبیڈکرنگر: 19 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) بین الاقوامی شہرت یافتہ تصوف کی اعلی درس گاہ جامعہ صوفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا سالانہ امتحان و تقریب شیخ طریقت علامہ سید محمد جیلانی اشرف سربراہ ادارہ ھذا کی سرپرستی و شیخ الجامعہ مفتی سید واقف […]
نعت :میری بخشش کاہو سامان ماینے والے
رشحات قلم : محمد نفیس مصباحی بلرام پوری سب سے اعلیٰ ہے تری شان مدینے والےتو ہی ہے خلق کا سلطان مدینے والے شان والے ہیں رسل اور فرشتے لیکنکوئی تجھ سا نہیں ذیشان مدینے والے وہ کبھی ہو ہی نہیں سکتاہے مومن ہرگزجو نہ مانے ترا فرمان مدینے والے وصل مولیٰ کی ملے گی […]