کان پور: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم) 21جنوری// جمعیتہ علماء اترپردیش( وسط ژون) کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی کی قیادت میں ایک وفد کانپور دیہات واوریا پہنچا، جہاں جمعیت کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لے کر ذمہ داران کو ضروری ہدایات دیں۔واضح ہوں ان دنوں صوبائی جمعیت کے فعال سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی و سطی زون کے اضلاع کی ممبر سازی مہم لینے کیلئے دورے پر ہیں اسی ضمن میں وہ گزشتہ روز وفد لے کر کانپور دیہات کے تحت واقع مدرسہ اشرف العلوم کیسی پہنچے جہاں ضلعی عہدیداران وکارکنان سے تبادلۂ خیالات کرتےہوئے ضروری ہدایات دیں، دوران خطاب انہوں نے کہا اس ملک میں مظلوموں وکمزورں کی داد رسی جمعیتہ علماء ہند کے بنیادی اصول کا حصہ ہے جس کی تازہ مثال شمال مشرقی دہلی کے فساد متاثرین کی کامیاب قانونی چارہ جوئی و پیروی ہے، واضح رہے دہلی فساد میں بے قصوروں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد قائد ملت حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی کوشش سے 161افراد کی ضمانت عمل میں آئی اور اسطرح کی خدمات کی ایک عظیم تاریخ جمعیتہ علماء کی رہی ہے، ۔نہوں نے کہا آپ حضرات سرگرم عمل ہوکر دینی وملی خدمات کی انجام دہی میں مصروف رہیں اور ضلع کے تمام مقامات پر ممبر سازی کی مہم کو منظم انداز میں چلائیں، اس موقع پر وسط زون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا جمعیتہ علماء ہند نے ملک وملت کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے، آزادی کی تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا اور اس کے بعد مسلمانوں کے ملی تشخص، ان کی دینی تعلیم وتربیت اور تمام سماجی خدمات میں مسلسل جدو جہد کی انہوں نے بتایا الحمدللہ آج بھی جمعیتہ علماء مسلمانوں کی سب سے قدیم، فعال اور بافیض جماعت ہے، آخر میں مولانا محمد اظہار قاسمی صدر کانپور دیہات کی دعا پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر مولانا محمد ذوالفقار نقشبندی،مولانا محمد عقیل قاسمی،مولانا نعت اللہ راج پوری،مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی،مولانا ارشاد ثاقبی، حاجی بدر عالم، حاجی محمد عقیل پکھرایاں ،قاری محمد سعید احمد، مولانا اسماعیل قاسمی اکبر پور، وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں علماء وائمہ وسماجی شخصیات موجود رہیں۔
متعلقہ مضامین
نعت : قبر میں لہرائیں گے تاحشر چشمے نور کے
از : ناچیز محمد حسین مشاہدؔ رضوی صبح طیبہ میں ہوئی بٹتے ہیں صدقے نور کےصدقے لینے نور کے آے ہیں تارے نور کے ہیں مرے آقا بنے سارے کے سارے نور کےذکر اُن کا جب بھی ہوگا ہوں گے چرچے نور کے دل میں نظروں میں بسیں طیبہ کی گلیاں نور کیروح میں بس […]
والدین کا نافرمان کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ہے: مولانا صاحب علی چترویدی
مڑلا/سدھارتھ نگر: 2فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار)آج دوپہر چتیا بازار ضلع سدھارتھ نگر کے موضع مڑلا میں جشن عید میلاالنبی کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز قرآن مقدس کی پاکیزہ تلاوت سے جس کے بعد حضرت مولانا علی حسن اشرفی اور مولانا رحمت اللہ صاحب نے بارگاہ رسول میں خراج عقیدت بشکل نعت پیش کیا۔ […]
آہ مفتی عبد الحلیم صاحب ناگپوری نہ رہے
ابھی ابھی یہ غمناک، المناک خبر موصول ہوئی کہ سرپرستِ دعوت اسلامی ہند ، خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند، عالمِ معقول و منقول، حاوی فروع و اصول حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الحلیم صاحب رضوی قبلہ ناگپوری کا وصال پُر ملال ہو گیا۔إنا لله وإنا إليه راجعون۔بلا شبہ آپ کی وفات حسرت آیات کا یہ […]