کان پور: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم) 21جنوری// جمعیتہ علماء اترپردیش( وسط ژون) کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی کی قیادت میں ایک وفد کانپور دیہات واوریا پہنچا، جہاں جمعیت کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لے کر ذمہ داران کو ضروری ہدایات دیں۔واضح ہوں ان دنوں صوبائی جمعیت کے فعال سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی و سطی زون کے اضلاع کی ممبر سازی مہم لینے کیلئے دورے پر ہیں اسی ضمن میں وہ گزشتہ روز وفد لے کر کانپور دیہات کے تحت واقع مدرسہ اشرف العلوم کیسی پہنچے جہاں ضلعی عہدیداران وکارکنان سے تبادلۂ خیالات کرتےہوئے ضروری ہدایات دیں، دوران خطاب انہوں نے کہا اس ملک میں مظلوموں وکمزورں کی داد رسی جمعیتہ علماء ہند کے بنیادی اصول کا حصہ ہے جس کی تازہ مثال شمال مشرقی دہلی کے فساد متاثرین کی کامیاب قانونی چارہ جوئی و پیروی ہے، واضح رہے دہلی فساد میں بے قصوروں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد قائد ملت حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی کوشش سے 161افراد کی ضمانت عمل میں آئی اور اسطرح کی خدمات کی ایک عظیم تاریخ جمعیتہ علماء کی رہی ہے، ۔نہوں نے کہا آپ حضرات سرگرم عمل ہوکر دینی وملی خدمات کی انجام دہی میں مصروف رہیں اور ضلع کے تمام مقامات پر ممبر سازی کی مہم کو منظم انداز میں چلائیں، اس موقع پر وسط زون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا جمعیتہ علماء ہند نے ملک وملت کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے، آزادی کی تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا اور اس کے بعد مسلمانوں کے ملی تشخص، ان کی دینی تعلیم وتربیت اور تمام سماجی خدمات میں مسلسل جدو جہد کی انہوں نے بتایا الحمدللہ آج بھی جمعیتہ علماء مسلمانوں کی سب سے قدیم، فعال اور بافیض جماعت ہے، آخر میں مولانا محمد اظہار قاسمی صدر کانپور دیہات کی دعا پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر مولانا محمد ذوالفقار نقشبندی،مولانا محمد عقیل قاسمی،مولانا نعت اللہ راج پوری،مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی،مولانا ارشاد ثاقبی، حاجی بدر عالم، حاجی محمد عقیل پکھرایاں ،قاری محمد سعید احمد، مولانا اسماعیل قاسمی اکبر پور، وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں علماء وائمہ وسماجی شخصیات موجود رہیں۔
متعلقہ مضامین
قرآن اور تین خلفاے راشدین کی بارگاہوں میں بد ترین گستاخیاں، وسیم رضوی کو بھانسی دی جائے: مولانا مبارک حسین مصباحی
اس وقت ہندوستان کی سپریم کورٹ میں ملعون وسیم رضوی نے خدا کی مقدس کتاب قرآن عظیم سے چھبیس آیتوں کو نکالنے کی عرضی داخل کی ہے۔ پورے ملک کے تمام فرقوں کے مسلمان کہے جانے والے افراد نہ صرف مذمت کر رہے ہیں، بلکہ اس کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، سنی اور […]
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں جوش و خروش سے منایا گیا یوم آزادی
بندیشرپور،سدھارتھ نگر: 15 اگست/ہماری آواز(نامہ نگار) آج صبح تقریباً 8 بجے دارالعلوم کی پرشکوہ عمارت کے بالائی حصہ پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور ملک کے قومی ترانے گنگنائے گئے۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ، طلبا اور اراکین کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے بااثر لوگوں نے جشن آزادی میں شریک ہوکر […]
ایم۔پی۔ کے فساد زدہ علاقوں میں تحریک فروغ اسلام کے وفد کا دورہ
مندسور/ایم۔پی۔: ہماری آواز (پریس ریلیز) 6جنوری// گذشتہ دنوں ایم۔پی۔ کے ضلع مندسور ، اجین اور اندور کے مسلم علاقوں میں ہندو شدت پسند تنظیم وشو ہندو پریشد کے لوگوں کی شرانگیزی کی وجہ سے فسادات پھوٹ پڑے۔ حکومت کی خاموش شہ اور پولیس کی کھلی حمایت کا سہارا لیکر دنگائیوں نے مسلم آبادیوں میں خوب […]