از قلم: محمد تحسین رضا قادری دیناحپوری
مدرس دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کانپور
٩٨٣٨٠٩٩٧٨٦
غریبوں بیکسوں کا آسرا احمد رضا تم ہو
ہمار ے واسطے حاجت روا احمد رضا تم ہو
ہمارا آپ کی خد مت میں اتنا عرض کرنا ہے
ہما ری التجاء اور مد عا احمد رضا تم ہو
ہمارا دل بھی کہتا ہے عقیدت بھی ہماری ہے
ملا جن کو جو ہے رتبہ بڑا احمد رضا تم ہو
گزارے ہیں سدا آٹھوں پہر جوزندگانی میں
عبادت کا ہی دیکھا سلسلہ احمدرضا تم ہو
بلندی ہم نے دیکھی بڑا ہی رشک آتا ہے
جنہیں بخشا ہوا ہے مرتبہ احمد رضا تم ہو
جو تقویٰ ہم نے دیکھا ہے بہت ہی کم نظر آیا
نہ کیوں کہہ دیں تمہیں ہم پارسا احمدرضا تم ہو
فقط تحسین اکیلا ہی نہیں اس بات کو مانے
سبھی کے واسطے کی ہیں دعا احمد رضا تم ہو