✍🏻اثر خامہ: نازش مدنی مرادآبادی
ابھی ابھی عزیز سعید مولانا عبد المبین جمالی بیکانیری زید مجدہ نے فقیر ہیچ مداں کو یہ پُر مسرت خبر دی کہ سرزمین پنجاب کے سرحدی شہر فاضلکا میں اہلسنّت وجماعت کا ایک عظیم اور شاندار دینی و دنیوی تعلیم کا سنگم جامعہ جمال غریب نواز انگلش اکیڈمی کا تعمیری کام بڑی تیزی کے ساتھ چل رہاہے۔ جو کہ۔ 120/ فٹ لمبائی اور 54/ فٹ چوڑائی اراضی پر مشتمل ہے۔عنقریب ایک منزل کا کام چھت تک مکمل ہو جائے گا۔ فی الحال دو منزلہ عمارت کا پروگرام طے ہو پایا ہے۔ جس میں دینی ودنیوی دونوں تعلیم کا اہتمام کیا جائے گا۔
ادارے کی سرپرستی نواسۂ جمال الاولیا، قمر المشائخ حضرتِ مولانا پیر سید قمر الدین شاہ صاحب قبلہ بخاری جمالی دامت برکاتہم العالیہ فرما رہے ہیں۔ شاہ صاحب قبلہ اہل سنت وجماعت کے ایک بے باک قائد اور ملت اسلامیہ کے لیے درد دل رکھنے والے عظیم لیڈر ہیں۔ سرزمین پنجاب جو کہ تقسیم ہند کے بعد دیابنہ وہابیہ کی آماجگاہ بن چکی تھی۔ اس پر اہل سنت وجماعت کا کام کرنا جان جوکھم میں ڈالنے کے مترادف تھا۔ شاہ صاحب قبلہ نے الحمدلله ایسے دشوار کن حالات میں بغیر کسی پرواہ کے اس سرزمین پر کام کا آغاز کیا اور الحمد للہ ہر محاذ پر تائید غیبی آپ کے ساتھ شامل رہی اور ہر جگہ آپ کو فتح یابی ملتی رہی۔ الحمدلله تا ہنوز متعدد مساجد و مدارس شاہ صاحب قبلہ کی سرپرستی میں یہاں جاری وساری ہیں۔ یقیناً آپ سیادت کا حق ادا کر رہے ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو۔ اور تمام دینی کاموں میں تائید الٰہی شامل حال رہے۔
آخر میں آپ تمامی احباب سے گذارش ہے کہ حسبِ استطاعت اس ادارے کا زیادہ سے زیادہ مالی تعاون فرمائیں۔
ذمہ داران ادارہ کے نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ فرمائیں
9664171402
8290358786