نعت رسول

استغاثہ: اے سفیر لامکاں !

ہے مری افسردہ حالت اے سفیر لامکاں
بخش دیجے استراحت اے سفیر لامکاں

چاند سورج کہکشاں اور غنچہ و باغات بھی
پاتے ہیں تجھ سے ہی طلعت اے سفیر لامکاں

ڈال کر چشمانِ رحمت مجھ مریضِ قلب پر
کیجیے اچھی طبیعت اے سفیر لامکاں

تیرے صحرا کی کھنکتی ریت پر بھی ہے فدا
سارے عالم کی نزاکت اے سفیر لامکاں

تیرے شہر پاک کے ہر کوچہ و بازار میں
ہیں الگ رنگ و لطافت اے سفیر لامکاں

گفتگو پر رشک کرتی ہیں فصاحت کی بہار
تیری ہے ایسی بلاغت اے سفیر لامکاں

تیرے دربار معلیٰ کی حضوری کے لیے
کاش مل جاۓ اجازت اے سفیر لامکاں

لائق دیدار ہوں گی اس کی آنکھوں کی چمک
جس نے دیکھی تیری صورت اے سفیر لامکاں

کل صحابہ تابعین و اولیاء کے واسطے
دور کیجے میری کُلفت اے سفیر لامکاں

میں اسیر رنج و غم ہوں مفلس و نادار ہوں
کیجیے چشمِ عنایت اے سفیر لامکاں

کاش مل جاۓ ترے تن کا غسالہ بہر غسل
مہکے گی پھر میری میت اے سفیر لامکاں

آپ کا خورشید انؔور مانگتا ہے آپ سے
صبر و ہمت استقامت اے سفیر لامکاں

کیجیے خورشید انؔور صابری پر بھی کرم
کیونکہ ہے خطرے میں عزت اے سفیر لامکاں

فقیر صابری
محمد خورشید انؔور امجدی

8799305269

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے