نعت رسول

سرکار ﷺ کہیں آؤ

سب مل کر آج عاشقوں خوشیاں منائیں آؤ
سرکارﷺ کی آمد پر هم بھی جھوم جائیں آؤ

برسیں گی رحمتوں کی اب تو گھٹائیں هر سو
دو بوند تو ملیں گی هم جھولی پھیلائیں آؤ

جس نے بھی میرے آقا ﷺ کو هے جب بھی پکارا
سب کی صدائیں سنتے هیں هم بھی پکاریں آؤ

یہ عیدوں کی بھی عید ہے جشن ولادت کی
سب مل کر ہم بھی عید کی خوشیاں منائیں آؤ

ہم تو گناہوں میں ہی ڈوبے ہوئے ہیں ہر پل
اے کاش بارہویں کی شب وہ دھل جائیں آؤ

هر پھول اور هر پتھر ان پر فدا هے جان سے
هم بھی تو اپنے آقا ﷺ پر قربان جائیں آؤ

یه گلشن میں آمنه ؓ کے هے کیسی بهار آئی
هر ذره کھل اٹھا هے هم بھی کھلکھلائیں آؤ

سڑکوں گلی کوچوں میں بس گھوم گھوم کر
سرکارﷺ کی آمد پر هم نعتیں سنائیں آؤ

جن کے کرم سے لاکھوں ہی بگڑے سنور گئے ہیں
ان کے کرم سے ہم بھی تو اب فیض پائیں آؤ

ہر چهرے پر ہیں خوشیوں کے آثار نمایاں
ہر ذره که رہا ہے یوں خوشیاں منائیں آؤ

ہے عرش پر بھی دھوم تو هے فرش پر بھی دھوم
عشق نبی ﷺ میں آج هم سب ڈوب جائیں آؤ

بس آرزو هے اتنی سی یوسف کی ارے یاروں
روضے پر جب وه پہنچے تو سرکارﷺ کہیں آؤ

ازقلم: یوسف میاں برکاتی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے