راز دارِ خدا کی آمد ہے
ایسے ذی مرتبہ کی آمد ہے
ذاتِ رحمت نما کی آمد ہے
سید الانبیاء کی آمد ہے
آج ہے نور نور ساری فضا
آج صلی علٰی کی آمد ہے
ہر دعا ہوگی اب قبول مری
پاس دارِ دعا کی آمد ہے
جو ستم کے عوض دعا دےگا
اس کریم العلاء کی آمد ہے
کیوں کریں ہم مصیبتوں کا غم
دافعِ ہر بلا کی آمد ہے
ہوگی اب فکرِ تنگئ داماں
اک سراپا عطا کی آمد ہے
آؤ سینوں کو نور بار کریں
شمعِ غارِ حرا کی آمد ہے
ہر نفس پڑھ درودِ پاک "ذکی”
احمدِ مجتبٰی کی آمد ہے
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج،بارہ بنکی