اسرائیل غزہ پٹی کو تباہ وبرباد کرنے کے بعد لبنان پر مسلسل بمباری کر رہا تھا۔یمن پر بھی اس نے بمباری کی تھی۔ 57:اسلامی ممالک بہت کچھ سوچ کر بھی امریکہ کے خوف سے خاموش تھے۔سارے جہاں کے مسلمان غم زدہ تھے کہ کل یکم اکتوبر اور دوم اکتوبر کی رات کو ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش برسا دی۔
اسرائیل طرم خاں بنتا جا رہا تھا اور لبنان کے بعد ایران پر حملے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ایران نے پیش قدمی کرتے ہوئے امریکہ واسرائیل کا بھرم توڑ دیا اور زبردست فضائی حملہ کیا۔اسرائیل ہرگز اپنا نقصان نہیں بتائے گا،لیکن نقصان ضرور ہوا ہے۔
جب اسرائیل کمزور نظر آنے لگے گا،تب امریکہ اور مغربی ممالک جنگ بندی کی قرار داد لائیں گے۔اگر اسرائیل مضبوط ہو تو چاہے وہ لاکھوں انسانوں کا قتل عام کر دے،امریکہ ومغربی ممالک اسرائیل کی حمایت کرتے رہیں گے۔
غزہ پٹی میں اسرائیل نے دو لاکھ سے زیادہ عوام کو ہلاک اور زخمی کیا ہے،لیکن اسرائیل کو کوئی روکنے والا نہیں۔
ابھی اسرائیل نے ایران پر جوابی کاروائی نہیں کی ہے۔اب دیکھنا ہے کہ امریکہ کیا کرتا ہے۔یمن تو امریکہ اور مغربی ممالک کو حواس باختہ کر چکا ہے۔اب ایران کو اپنا جوہر دکھانا ہے۔
تحریر: طارق انور مصباحی
جاری کردہ:2:اکتوبر 2024