مقامات مقدسہ

دہلی کی وہ مسجدیں جہاں نماز کے علاوہ شراب پینا، عیاشی کرنا، پیشاب پاخانہ کرنا سب روا ہے

دہلی کی وہ مسجدیں جہاں نماز کے علاوہ سارا کام جیسے شراب پینا، عیاشی کرنا، پیشاب پاخانہ کرنا روا ہے۔ حتیٰ کہ سب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ ہوتا ہے یہاں تک کہ کچھ مسجدوں میں مندر بھی بن چکے ہیں

(1)ایک مسجد خیر المنازل جو دہلی کے چڑیا گھرسے مغرب میں واقع ہے۔
(2)دہلی کی دوسری مسجد مسجد قلع کہنہ ہے اوریہ پرانا قلعہ مسجد کہلاتی ہے ۔ یہ مسجد دلی کے پرانے قلعہ کے اندر شیر منڈل کے شمال پرگتی میدان کی جانب میں واقع ہے۔
(3)دلی کی تیسری مسجد،’’محمدی مسجد‘‘ یہ مسجد لودھی دور 1451-1526کی تعمیر ہے۔
(4)دلی کی چوتھی مسجد درویش شاہ کی مسجد، گل مہر پارک ہے۔
(5)دلی کی پانچویں مسجد’’مسجد موٹھ‘‘ہے ۔ یہ لب سڑک واقع ہے اور بہت بڑی مسجد ہے۔
(6)دلی کی چھٹی مسجد’’بیگم پوری مسجد‘‘کہلاتی ہے۔یہ دلی کے بیگم پور گائوں سے ملحق مالویہ نگر میں واقع ہے۔
(7)دلی کی ساتویں مسجد’’مسجد کالو سرائے‘‘ہے۔
(8)دلی کی آٹھویں مسجد’’رضیہ سلطانہ مسجد، مہرولی‘‘کہلاتی ہے۔
(9)دلی کی نویں مسجد’’جمالی کمالی مسجد مہرولی‘‘کہلاتی ہے۔
(10)دلی کی دسویں مسجد’’ مسجد مہرولی‘‘مسجد جمالی کمالی سے نصف کلومیٹر جنوب میں یہ مسجد واقعہ ہے۔
(11)دلی کی گیارویں مسجد’’افسر نامہ گنبد والی مسجد‘‘یہ مسجد ہمایوں کے مقبرہ بستی حضرت نظام الدین بستی کی یادگار ہے ۔
(12)دلی کی بارہویں مسجد ہمایوں کے مقبرہ سے متصل مسجد عیسی خاں مسجد بھی ہے۔
(13)دلی کی تیرویں مسجد سفدر جنگ میں موجود شکوہ مسجد ہے۔
(14)دلی کی چودہویں مسجد شیخ یوسف قتال مسجد، مالویہ نگر ہے۔
(15)دلی کی پندرویں مسجد’’گنبد اور ستون والی مسجد‘‘ہے ۔یہ مسجد دلی کے ساکیت روڈ سے ملحق کھڑکی گائوں میں واقع ہے۔
(16)دلی کی سولہویں مسجد’’شاہ عالم مسجد ‘‘ وزیرآباد ہے۔
(17)دلی کی سترویں مسجد’’ سلطان غاری مسجد‘‘ہے یہ مسجد مہی پال پور وسنت کنج دہلی میں واقع ہے۔
اس مسجد سے تھوڑے فاصلے پر مغرب کی جانب جھاڑی میں ایک اورمسجد ہے،جس کی صرف دیوا ریں باقی رہ گئی ہیں۔
(19)دلی کی انسیویں مسجد’’تین برجی مسجد محمد پور‘‘ہے۔
(20)دلی کی بیسویں مسجد’’محمد پور اندر گلی کی مسجد‘‘ہے۔
(21)دلی کی اکیسویں مسجد’’شاہی مسجد قدسیہ باغ‘‘ہے یہ مسجد، نزد کشمیری گیٹ بس اڈہ میں واقع ہے۔
(22)دلی کی بائیسویں مسجد’’چوبر جی مسجد‘‘ہے۔یہ مسجد جھولا پارک میں واقع ہے۔
(23)دلی کی تیسویں مسجد’’مسجد پیٹھان والی‘‘ہے یہ دلی کے مال روڈ چوک اور جھولا پارک کی دوسری سمت میں کافی اونچائی پر واقع ہے۔
(24)دلی کی چوبیسویں مسجد’’ عید گاہ مسجد یا مسجد وال‘‘ہے۔یہ مسجددلی کے آرکے پورم، سیکٹرمیں واقع ہے۔
(25)دلی کی پچسیوں مسجد ’’مسجد بھول بھلیاں‘‘ہے۔
(26)دلی کی چھبیسویں مسجد’’ مسجد حوض خاص‘‘ہے یہ مسجد دلی کے حوض خاص گاؤں میں واقع ہے۔
(27)دلی کی ستائیسوں مسجد’’ مسجد جہاز محل‘‘ ہے یہ دلی کے مہرولی میں حوض شمسی کے کنارے ایک انتہائی شاندار اور خوبصورت مسجد ہے۔
(28)دلی کی اٹھائیسویں مسجد’’ مسجد نیل گو‘‘ہے۔جہاز محل کے بالکل سامنے ایک اور مسجد انتہائی مخدوش حالت میں ہے۔
(29)دلی کی انتیسویں مسجد کا نام ’’مسجد راجوں کی بائیں‘‘ہے۔
(30)دلی کی تیسویں مسجد’’موتی مسجد قطب الدین بختیار کاکی ہے۔
(31)دلی کی اکتیسویں مسجد’’ مسجد قوہ الاسلام ہے جو کہ قطب پیلس میں موجود ہے۔
(32)دلی کی بتیسویں مسجد’’ مسجد حنفیہ ‘‘ہے۔یہ مسجد دلی کی نبی کریم کی اندرونی گلی میں واقع ہے۔
(33)دلی کی تینتیسویں مسجد’’ مسجد محمد تغلق شاہ ہے۔ یہ مسجد دلی کے تغلق آباد میں واقع کھنڈرو ویران قلعے میں واقع ہے۔
(34)دلی کی چوتیسویں مسجد’’ موتی مسجد لال قلعہ‘‘یہ مسجد احاطہ لال قلعہ کے اندر واقع ہے۔
(35)دلی کی پیتیسویں مسجد’’ کوٹلہ فیروز شاہ مسجد‘‘ہے یہ مسجددہلی گیٹ سے متصل خونی دروازے سے مشرق میں واقع ہے۔

ان مساجد کے علاوہ بھی جیسے کلاں مسجد، مسجد شیر شاہ ، مسجد کھجور وغیرہ کا دورہ کیا ، تمام جگہوں پر مساجد کی موجودہ صورت حال کم و بیش یکساں ہے،ہر جگہ محکمہ آثار قد یمہ نے تحفظ کے نام پرنمازپر پا بندی لگائی ہوئی ہے،البتہ نماز کے علاوہ ہرغیر شرعی وغیر قانو نی عمل کی کھلی اجازت ہے۔یہ مسا جد منتظر ہیں کہ کوئی غیرت مند صاحب ایمان اٹھے اورانھیں بے حر متی وپامالی سے تحفظ فراہم کرے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے