با ادب نذرِ عقیدت کیجیے
مدحتِ سبطینِؔ ملت کیجیے
روئے انور پر تقدس کا جمال
مُصحفِ رخ کی تلاوت کیجیے
پیر و مرشد سیدی سبطینؔ کے
حکم کی کامل اطاعت کیجیے
پیر کی کرکے نصیحت پر عمل
آئیے تجدیدِ بیعت کیجیے
سیدی سبطینؔ کا اعلان ہے
” دشمنِ احمد پہ شدّت کیجیے "
قوم کو تم نے دیا پیغام یہ
دین کی نشر و اشاعت کیجیے
رہیے بدعت سے سدا دور و نفور
روز و شب ترویجِ سنت کیجیے
اپنے ایماں کی حفاظت کے لیے
اتباعِ حکمِ حضرت کیجیے
کیجیے تبلیغِ دینِ مصطفیٰ
عام پیغامِ شریعت کیجیے
آپ نے سینچا جو ” باغِ سنّیت "
ہر گھڑی اس کی حفاظت کیجیے
بھاگ جائے گا ” وہابیّت ” کا بھوت
اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت کیجیے
” رافضیّت ” مُہلکِ ایمان ہے
رافضیوں سے عداوت کیجیے
آئیے اہلِ عقیدت شوق سے
قبرِ مرشد کی زیارت کیجیے
” سیدی سلماؔن ” جو فرزند ہیں
ٹوٹ کر ان سے محبت کیجیے
آپ ہیں حضرت کے سچے جانشیں
اس لیے ان کی اطاعت کیجیے
ہم شبیہِ حضرتِ سبطینؔ ہیں
ان کے چہرے کی زیارت کیجیے
اپنے اشرفؔ پر اے پیرِ دستگیر
چشمِ الطاف و عنایت کیجیے
از ✍️ : خادم امین شریعت
(مولانا) اشرف رضا قادری