متفرقات

تحفظِ ناموسِ رسالت کو ایک تحریک کے طور پر ہر طرف پھیلایا جائے گا: الحاج محمد سعید نوری

جالنہ: 19 فروری، ہماری آواز(سیّد علی انجم رضوی) "پورے عالم میں جہاں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ و سلم پر اپنی جان نچھاور کرنے والے لاتعداد عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم موجود وہیں چند ایسے بدبخت لوگ بھی ہیں، جو مصطفےٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخیاں کرتے رہتے ہیں۔ کبھی کہیں سرکار کے فرضی خاکے بنائے جارہے ہیں،تو کہیں اہل بیتِ اطہار اور صحابہء کرام کی شان میں گستاخیاں کی جا رہی ہیں۔ تو کوئی اولیائے کرام کے لیے نازیبا کلمات بول رہا ہے۔ اس سے عالمِ اسلام میں بڑے پیمانہ پر بے چینی پیدا ہوتی رہتی ہے۔ مسلمانوں کو آئے دن اس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان گستاخیوں کی وجہ سے مسلم نوجوان غم و غصہ میں سڑکوں پر اتر جاتے ہیں۔ پھر اس کا خمیازہ بھی انھیں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اِنھیں سب باتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک گیر پیمانہ پر ایک ایسی تنظیم بنائی جائے جو دستورِ ہند کی روشنی میں جمہوری طرز پر تحفظِ ناموسِ رسالت کے لیے ہمہ وقت رو بہ عمل رہے۔ قانونی نکتہء نگاہ سے ایسے معاملات کو حل کرنے کے لیے وکلاء کا بورڈ بھی بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ گستاخوں کی سرکوبی کے لیے قانونی طور پر انھیں سزا دلائی جائے۔ اس لیے تحفظِ ناموسِ رسالت کو ایک مشن کے طور پر ہر طرف پھیلایا جائے گا۔”
اس طرح کے خیالات کا اظہار رضا اکیڈمی کے بانی و سیکریٹری جنرل الحاج سعید نوری صاحب نے جالنہ میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ممبئی کے مولانا عباس رضوی، مولانا ظفرالدین رضوی، معروف نعت خواں نوری میاں، حضرت مولانا احمد رضا کواری، درگاہ حضرت سید احمد شیر سوار رحمۃ اللہ علیہ، جالنہ کے متولی سیّد جمیل رضوی، رضا اکیڈمی دھولیہ کے ضلعی صدر سیّد علی انجم رضوی، میمن آصف رضوی وغیرہ موجود تھے۔
جالنہ کے تاریخی صوفی حضرت سید احمد شیر سوار کے 743 ویں عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے سعید نوری جالنہ تشریف لائے تھے۔
واضح رہے کہ تحریک "تحفظِ ناموسِ رسالت” کے پرچم تلے اس سے قبل الحاج محمد سعید نوری اور دیگر علمائے اہلِ سُنّت نے علاقہء مراٹھواڑہ کے کئی شہروں کا دورہ کیا۔ آئندہ تحریک "تحفظِ ناموسِ رسالت” کے پرچم تلے وِدھربھ اور خاندیش کا دورہ کیا جائے گا، اس طرح کا اعلان محمد سعید نوری نے کیا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے