خواجہ غریب نوازمنقبت

منقبت سلطان الہند خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ

بے سہارو کے سہارا خواجہء ہندالولی
ہند کے ہیں آپ راجا خواجہء ہندالولی

تیرے در کے ہم ہیں شیدا خواجہء ہندالولی
ہم بھی دیکھیں تیرا روضہ خواجہء ہندالولی

ان کے ذکر پاک کا ہے دوجہاں میں تذکرہ
ہیں عطاۓ شاہ طیبہ خواجہ ہندالولی

ہند میں اسلام کی شادابی جو تم سے ہوئی
مصطفی کا ہے یہ صدقہ خواجہء ہندالولی

وہ کبھی گمراہ ہوسکتا نہیں ہے دہر میں
جو ترا پڑھتا ہے خطبہ خواجہء ہندالولی۔

وہ انا ساگر کا بھرنا اور بٹھانا اونٹ کو
ہے کرامت تیری اعلی خواجہ ہندالولی

امجدی پر بھی کرم کی اک نظر کیجے ذرا
یہ بھی ہے منگتا تمہارا خواجئہ ہندالولی

محمد رمضان امجدی
مہراج گنج
چیف ایڈیٹر ماہنامہ اسلامی کرن ہندی پکڑی خرد مہراج گنج

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button