مذہبی مضامین

قرآن میں کسی قسم کی تحریف یا ترمیم کی گنجائش نہیں

تحریر: محمد کلیم الدین مصباحی
خطیب واما م: سنی جامع مسجدبیلور ٹاؤن،ضلع ہاسن ، کرناٹک

اللہ تعالی نے قرآن حکیم کے متعلق ارشاد فرمایا ’’بیشک ہم نے ہی اس کو (قرآن ) نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔‘‘وسیم رضوی لعنۃ اللہ علیہ ،ہمیشہ اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ،مدارس اسلامیہ کو دہشت گردی کا اڈا بتاکر مسلمانوں کی دل آزاری کر تا رہا ہے ۔اب اس کا ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں اس نے قرآن عظیم سے چھبیس آیتوں کو ریمو کر نے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے اور کہا کہ قرآن کی چھبیس آیات قرآن کے نہیں ہے (معاذ اللہ ) اس ملعون کی یہ جسارت کہ اس نے نبی کریم ﷺ کے تینوں خلفاء حضرت ابو بکر صدیق ،حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کی ذات پرتحریف قرآن ( معاذ اللہ)کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان آیتوں کو ان لوگوں نے اپنی طاقت کو بڑھانے کے لئے اس میں بڑھا دیا ہے۔ (معاذ اللہ )
قرآن اللہ کی کتا ب ہے ، نزول کے بعد سے لے کر اب تک اور صبح قیامت تک ہرقسم کی تحریف اور ترمیم سے پاک ہے اور رہے گی ’’وسیم رضوی ‘‘ ملعون کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ قرآن کسی انسان کا کلام نہیں ہے، بلکہ وہ اللہ کا اور صرف اللہ کا کلام ہے ،جس رب نے اس کو نازل کیا ہے وہی اس کا محافظ بھی ہے ،’’وسیم رضوی ‘‘ جیسے اس کائنات میں بہت آئے قرآن کے خلاف بکواس کرنے والے کسی کا نام و نشان بھی باقی نہیں ہے اور قرآن جوں کا توں باقی ہے اور انشاء اللہ باقی رہے گا اور دنیا اس سے فیض حاصل کرتی رہے گی ۔
اس ملعون نے قرآن اور مدارس اسلامیہ پر ایک گھناؤنا الزال عائد کیا اور کہا کہ’’ یہ لوگوں میں کٹرتا اور آتنک کو بڑھا وا دیتا ہے ۔‘‘وسیم رضوی تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ قرآن آتنک کو بڑھا وانہیں دیتا بلکہ قرآن امن وشانتی ،اخوت وبھائی چارگی اور عدل وانصاف کی تعلیم دیتا ہے ۔مدارس اسلامیہ میں آتنک اور دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جاتی، بلکہ احب الوطنی اور بُرے کام سے رکنے اور اچھے کام کی تعلیم دی جاتی ہے،اس طرح قرآن میں تحریف کا مطالبہ کرنا اور مدارس اسلامیہ پر الزام لگار اس کو بند کرانے کی سازش کرنا اس بات کا واضح اور کھلا ثبوت ہے کہ وسیم رضوی دماغی خلجان اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہو چکاہے ۔ہم سپریم کورٹ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ ایسی عرضیوں پر بحث کر کے کورٹ کا وقت ضائع نہ کرے بلکہ اس کو جلد از جلد خارج کر کے اس میں ملعون کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا حکم دیں ۔ہم تمام اہل اسلا م اس کی اس حرکت پر سخت ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ،کیونکہ ایسے لوگ ہمارے ملک کی سا لمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔اللہ ان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام و نامراد بنائے۔ آمین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے