چاند پور/اترپردیش: 15 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)
پروفیسر اسلوب احمد انصاری بنیادی طور پر انگریزی کے استاد تھے لیکن اردو انگریزی کے عالمی شہرت یافتہ نقاد بھی انگریزی میں آپ کا محبوب شاعر شیکسپیر اور اردو میں علامہ اقبال ۔۔۔۔”
مندرجہ بالا خیالات کا اظہار ڈاکٹر شبنم خانم ہیڈ مسٹریس اجمل خاں سینیر سیکنڈری اسکول دہلی نے ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ وقومی کونسل براۓ فروغ اردو زبان نئی دہلی کے مالی اشتراک سے پروفیسر اسلوب احمد انصاری فن اور شخصیت کے عنوان کے تحت ایک سیمینار اسکائی لائن انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر کیمپس چاند پور میں منعقد ہ کی صدارت کرتے ہوئے کیا مہمان خصوصی دیوان و جے کمار اور نظامت کے فرائض معروف افسانہ نگار، شاعر صحافی ندیم راعی مرادآبادی نے بحسن وخوبی انجام دۓ۔۔ سیمینار کا افتتاح معروف سماج سیوی اردو داں الیاس انجم نے کیا ۔۔۔ مہمانان ذی وقار ڈاکٹر علیشاہ خانم دہلی، ڈاکتر شمع پروین پرنسپل جھمن لال پی جی کالج ریحانہ خلیل، پیورو چیف انقلاب جناب حسنین نقوی بجنور۔
ریسرچ اسکالر طیبہ نےسیمہنار کو خطاب کرتے ہوئے کہا "پروفیسر اسلوب احمد انصاری نہ صرف ملک عزیز ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے علماء، دانشوران آپ کے مضامین کو پسند کرتے اور اعتراف بھی کرتے۔۔ دیوان وجے کمار نے پروفیسر اسلوب احمد انصاری کی تحریر وں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔۔ ” پروفیسر انصاریانصارانصاری نے انگریزی شاعر شیکسپیر، بلیک، ایلیٹ، ورڈس وڈ اور ہلٹن کی تحریروں کا عمیق مطالعہ کیا تھا اور ان پر تنقیدی مضامین بھی لکھے جن کے دو مجموعے امریکہ میں شا ئع ہوۓ، ڈاکٹر علیشاہ خانم نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوۓ کہا کہ پروفیسر اسلوب احمد انصاری نے معروف ادیب ونقاد خلیل الرحمان اعظمی کے مجموعے "کاغزی پیراہن” کا پیش لفظ لکھ کر دنیَاء اردو زبان وادب سے پزیرائی حاصل کی۔ "… ریسرچ اسکالر دہلی یونیورسٹییونیورسٹی شب نور نے اپنے مقالے میں کہا کہ پروفیسر اسلوب نے مرزا غالب کی فارسی شاعری پر بحث کی ہے اور یہ ثا۔بت کر دکھایا ہے کہ وہ عرفی، ظہوری، نظیری وغیرہ سے جو مغل دور کے چوٹی کے شاعر تھے، کسی طرح کم نہیں تھے۔۔۔ ڈاکٹر سبطین سیدہ نے اپنے مقالے میں کہا کہ پروفیسر َانصاری کا پسندیدہ شاعر علامہ اقبال تھے وہ علا مہ اقبال کے عاشقین میں سے تھے۔ تاہم اقبال کی شاعری پر معروضی انداز میں فن کی کسوٹی پر جانچا، پرکھا
اور کھلے دل سے اعتراف کیا کہ ان کی کچھ نظمیں ایسی ہیں جنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے”….. ڈاکٹر زیبا ناز ایسوسیٹ پروفیسر گلاب سنگھ ڈگری کالج چا ند پور نے فرمایا ” پرویسر اسلوب احمد انصاری نے مرزا غالب کے مضامینی مجموعہ "نقش غالب” لکھ کر دنیاء اردو ادب میں تہمکا مچادیا تھا، حسنین نقوی نے اردو زبان وادب کی بقا اور گروغ کے لئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی، شمع پروین نے اپنے مقالے میں پروفیسر اسلوب احمد انصاری کی انگریزی تخلیقات کا مفصل تذکرہ کیا۔۔۔سوشل ورکر ریحانہ خلیل نے اردو پڑھنے اور پروفیسر اسلوب احمد انصاری جیسا ملک گیر شہرت یافتہ بننے کی ترغیب دی۔