تعلیم

تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کے لیے ترقی کی ضامن ہے

دارالعلوم سیدہ محبوب فاطمہ للبنات کی تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر سید امان میاں قادری کا اظہارِ خیال

سنبھل: 15/ مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) فیضان مدینہ سماج کلیان سمیتی مصطفی آباد سرائے ترین سنبھل کے زیر اہتمام دارالعلوم سیدہ محبوب فاطمہ للبنات کا سنگ بنیاد شہزاد ہ تاج المشائخ محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری برکاتی( ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف) مدظلہ العالی والنورانی کے دست مبارک سے رکھاگیا۔ سرائے ترین کے محلہ مصطفی آباد میں منعقدہ تقریب کا آغاز حافظ محمد ابراھیم نے تلاوت قرآن کریم سے کیا جبکہ حافظ محمد علی نے بارگاہ رسول مقبول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اس موقع پر موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عادل رضا برکاتی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ اسلام کے فروغ اور اسلام کی بقا کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔انہوں نے اس موقع پر مدارس اسلامیہ کی بنیاد میں رضائے الہی کو کو ہر حال میں شامل رکھنے کی اپیل ۔
جامعہ البرکات کے ناظم دینیات و البرکات اسلامک ریسرچ کے پرنسپل شیخ نعمان احمد ازہری نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدومہ سیدہ محبوب فاطمہ برکاتیہ نقویہ حضور احسن العلماء کی اہلیہ اور خانوادہ برکات کے سجادہ نشین سرکار تاج المشائخ سید محمد امین میاں قادری برکاتی مارہروی کی والدہ محترمہ تھیں جو ہمیشہ خیر خواہی کا جذبہ اپنے دل میں رکھتی تھیں، ہمہ وقت لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ان مشغلہ تھا۔ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا جذبہ اپنے دل میں رکھنا آپ کی زندگی کا مقصد تھا ۔سیدہ محبوب فاطمہ کے نام پر دارالعلوم کا سنگ بنیاد رکھ کے اہلیان سنبھل نے انہیں سچا خراج عقیدت پیش کیا ہے. ہمیں یقین ہے ہے کہ مخدومہ برکات کے نام سے منسوب یہ ادارہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔اور یہاں سے ملت کی شہزادیاں حصول علم کرکے دین متین کی خدمت کریں گی۔
مہمان خصوصی ولی عہد شہزادہ حضور تاج المشائخ و ڈائریکٹر البرکات اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری برکاتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس اسلامیہ جہاں دین متین کی بے پناہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ وہیں صالح معاشرے کی تکمیل میں اور بچیوں ، بچوں میں حسن عمل، اخلاق، پاکیزگی ،کردار سازی، ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ رہنے کا درس دیتے ہیں ۔ آج پوری دنیا میں مدارس اسلامیہ کی جو خدمات ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ مدارس کے پڑھے ہوئے بچے جہاں اپنے کردار و عمل سے ایک اعلیٰ نمونہ پیش کرتے ہیں وہیں بے غیرتی اور بری باتوں سے دور رہتے ہیں ۔ حضرت امان اہل سنت نے اپنی دادی صاحبہ کے نام سے منسوب ادارے کے سنگ بنیاد رکھنے پر اہلیان سنبھل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں اور ہر طرح سے اس ادارے کا تعاون کریں گے ۔جس سے یہ ادارہ ایک مثالی ادارہ بن سکے۔ مزید انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کے لئے ترقی کی ضامن ہے.

اس کے بعد حضرت نے اپنے دست مبارک سے دارالعلوم کا سنگ بنیاد رکھا ۔اور قوم و ملت کی بھلائی کے لیے بارگاہ خداوندی میں دعا کی۔
نظامت کے فرائض شفیق الرحمن شفیق برکاتی نے ادا کی، حاجی تنویر صاحب نے تمام شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مولانا سلیمان اشرف ،مولانا نفیس اختر، مولانا توصیف رضا مصباحی برکاتی، مولانا امتیاز، مولانا شرافت اجملی، سرفراز ظہوری، احمد عطاری، عرفان نیازی، نجمی برکاتی، ارشد برکاتی، شرافت حسین، حاجی ظریف ببو، وامق قمر برکاتی، حاجی گلشاد برکاتی، آ فتاب برکاتی، توقیر برکاتی، نواب انعام الرحمن، ڈاکٹر توفیق، شہزاد خان، ممبر عارفین، ممبر توقیر برکاتی، شاہنواز برکاتی، شارق جیلانی، شیخ جنید عالم، مولانا فیضان اشرف، حاجی محمد احمد وغیرہ موجود تھے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے