منقبت

نعت رسول: زندہ بلال حبشی کی سنت کریں گے ہم

نتیجۂ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ گوپی گنج، بھدوہی، یو۔پی۔ انڈیا

کھاکر کے زخم آقا سے الفت کریں گے ہم
زندہ بلال حبشی کی سنت کریں گے ہم

عشق شہہ مدینہ کے الطاف وفیض سے
محشر میں استفادئہ رحمت کریں گے ہم

خود جو بیچنا بھی پڑ ابیچ دیں گے پر
شہر شہہ امم کی زیارت کریں گے ہم

جب تک نہ دیکھیں گنبد خضرٰی رہے حیات
اپنے خدا سے روز یہ منّت کریں گے ہم

عدل عمر کو رکھ کے نگاہوں کے سامنے
کب مولٰی اس جہاں پہ حکومت کریں گے ہم

آباداس کو برکت و رحمت سے رکھنا ہے
گھر میں ہمیشہ ذکر شہا دت کریں گے ہم

چھ ماہ کے مجاہدکربل نے یہ کہا
اپنے لہو سے دیں کی حفاظت کریں گے ہم

ہم سب غلام آل رسول کریم ہیں
نیزے کے سائے میں بھی عبادت کریں گے ہم

چھوٹے نہ ہاتھ سے کبھی دامان مصطفٰے
بچوں کو اپنے روز نصیحت کریں گے ہم

"زاہد” سبق یہ ملتا ہے یمنی اویس سے
بن دیکھے اپنے آقا سے الفت کریں گے ہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے