علما و مشائخ

حضور شیخ طریقت: حیات و خدمات

تحریر: نازش المدنی مرادآبادی

ولادت باسعادت
حضور نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کی ولادت باسعادت ۱۹ اپریل ۱۹۲۵ ء کو جد محترم علامہ سید نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ کے علمی و روحانی گھرانے میں ہوئی

تعلیم وتربیت
آپ کا تعلق چونکہ ایک علمی و روحانی خاندان سے تھا اس لیے ابتدا ہی سے آپ علیہ الرحمہ کو علم دین سیکھنے کا ذوق و شوق عہد طفلی ہی سے تھا آپ جد محترم نے خاندانی رسم کے مطابق آپ کی رسم بسم اللہ خوانی فرمائی اور تعلیم و تربیت پر خاص توجہ فرمائی ابتدائی تعلیم اور ناظرہ قرآن مجید آپ نے اپنے جد محترم سے پڑھا پھر اس کے بعد عربی ادب و انشاء اور فقہ اصول فقہ کتابیں آپ نے جلیل القدر اساتذہ کرام سے پڑھیں بعد ازاں سند المحدثین محدث اعظم ہند علامہ مفتی سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز کی بارگاہ میں رہ کر تفسیر و حدیث کا درس لیا اس کے علاوہ امین سریعت مفتی اعظم کانپور مفتی رفاقت حسین اشرفی علیہ الرحمہ اور صدر العلماء أمام النحو علامہ مفتی سید غلام جیلانی محدث میرٹھی قدس سرہ العزیز سے کی مشہور و معروف کتب پڑھیں اور بدر کامل بن کر چمکے

اساتذۂ کرام
آپ علیہ الرحمہ نے اپنے عہد انتہائی نامور اکابر علماء سے علم وفضل میں کمال حاصل جن میں سے چند کے اسمائے گرامی نیچے ذکر کیے جاتے ہیں

شیخ طریقت حضرت علامہ مفتی سید نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ
تاجدار سیادت محدث اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ
عمدة المحققين امین شریعت مفتی اعظم کانپور مفتی رفاقت حسین اشرفی علیہ الرحمہ
آفتاب ہند سند المتکلمین فخر الاساتذہ إمام النحو صدر العلماء علامہ سید غلام جیلانی محدث میرٹھی قدس سرہ

بیعت وخلافت
آپ علیہ الرحمہ اپنے جد محترم شیخ طریقت مرشد برحق حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس کے دست بابرکات پہ بیعت ہوئے آپ کے مرشد گرامی آپ سے بے لوث محبت و پیار کرتے اپنے وصال سے ہی نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کو اپنے جانشین نامزد فرمایا اور خلافت و إجازت سے بھی بہرہ ور فرمایا

خلفاے نعیم المشائخ
شہزادہ و جانشین نعیم المشائخ خطیب اعظم حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ احمدیہ اشرفیہ جائس شریف ہند
حضرت علامہ مولانا سید اجمل اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جہانگیریہ کچھوچھہ مقدسہ
حضرت علامہ سید انوار اشرف ابن سرکار کلاں
مجاہد سنیت علامہ ظہور احمد اشرفی باسنی ناگور راجستھان ہند
خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بکر اشرفی باسنی ناگور شریف راجستھان
حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری سعید اشرفی بانی و شیخ الحدیث دار العلوم فیضان اشفاق باسنی ناگور راجستھان ہند

اولاد و امجاد
اللہ کریم نے قبلہ شیخ طریقت نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کو چھ صاحبزادے عطا فرمائے جو سب کے سب علم و ادب کے درخشندہ ستارے ہیں
خلف اکبر کلیم الاولیاء تاجدار خطابت حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ احمدیہ اشرفیہ جائس شریف یو پی ہند
محقق عصر ڈاکٹر علامہ سید علیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی
حضرت علامہ مولانا صوفی سید قسیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی مہتمم اعلی جامعہ جائس (جائس شریف ہند)
حضرت سید فہیم اشرفاشرفی الجیلانی
حضرت سید شمیم اشرف اشرفی الجیلانی
حضرت سید ندیم اشرف اشرفی الجیلانی

خدمت خلق:
آپ علیہ الرحمہ ہمہ وقت خدمت خلق میں لگے رہتے اور مریدین کا خاص خیال فرماتے اور جب بھی کوئی مرید آپ کی بارگاہ میں دعوت کے لیے حاضر ہوتا تو آپ علیہ الرحمہ اس کے گھر ضرور تشریف لے جاتے بلکہ بعض اوقات تو ایسا بھی ہوا کہ گرمی کے موسم میں دوپہر کے وقت کوئی مرید حاضر ہوتا تو آپ علیہ اپنا آرام ترک کر کے مرید کے گھر جاتے اور یہ فکر کیونکر نہ ہو اس لیے کہ آپ خود فرماتے ” مجھے اپنی تکالیف اور پریشانیوں کی کوئی پرواہ نہ نہیں ہے بلکہ مریدین کی تکالیف کا مجھے ہمہ وقت خیال رہتا ہے”

وصال:
علوم و معارف کا یہ درخشندہ ستارہ 6 شعبان المعظم 1433 کو غروب ہوا آپ کی نماز جنازہ آپ خلف اکبر کلیم الاولیاء حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی نے پڑھاٸی اور آپ کو خانقاہ احمدیہ اشرفیہ جائس میں سپرد خاک کیا گیا.

ماخدومراجع: حیات شیخ طریقت

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے