علما و مشائخ

ایک روشن چراغ اپنی روشنی چھوڑ گیا

علاقہ ڈومریاگنج (پرسہ) کے ایک مہکتے پھول قاٸد ملت خطیب اہلسنت حضرت علامہ الحاج محمد حفیظ اللہ صاحب قبلہ اشرفی بانی وناظم اعلی دارالعلوم غریب نواز بیدولہ گڈھ کا انتقال بالخصوص عوام اہل سنت کے لٸے نہایت ہی کرب ناک اور تکلیف دہ ہے علامہ اشرفی صاحب نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق واشاعت
اسلام سنیت میں گذاردی اپنے متعلقین و محبین کے دلوں میں بہت ساری یادیں چھوڑگٸے۔
علامہ اشرفی صاحب قبلہ کا وصال قوم و ملت کے لٸے ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔ ایسی بااثر شخصیت کی کمی کااحساس ہمیشہ باقی رہے گا ۔آپ ایک فعال ومتحرک شخصیت کے مالک تھے اور قوم وملت کا عظیم سرمایہ تھے ان کاراہی ملک بقا ہونا ہمارے لٸے کسی حادثے سے کم نہیں ہے ہم ان کے انتقال پر کافی دکھی ہیں اورخاندان ومتعلقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تبارک وتعالی اپنے حبیب ﷺ کے صدقہ وطفیل آپ پہ بے شمار رحمتوں کی بارش فرماٸے آمین بجاہ سید المرسلین علیہ الصلاة والتسلیم

سوگوار: اسلام الدین احمد انجم فیضی
پپرا اداٸی گورا چوکی گونڈہ
مورخہ 21.01.2021
بروز جمعرات

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے