منقبت

منقبت دشانِ حضورمظہرِ شعیبُ الاولیاء

نتیجۂ فکر: افروز احمد نظامی
بھوانی گنج، سدھارتھ نگر یوپی
9838756327

حق تعالٰی کی رضا ہیں مظہرِ یارِ علی
شاہِ بطحا کی عطا ہیں مظہرِ یارِ علی

عاشقِ خیرُ الورٰی ہیں مظہرِ یارِ علی
نورِ چشمِ مرتضٰی ہیں مظہرِ یارِ علی

تیری عظمت اور بزرگی سے جنھیں انکار ہے
وہ بلا میں مبتلا ہیں مظہرِ یارِ علی

دورِ حاضر میں بہت سے پیر ملتے ہیں مگر
آپ ان سب سے جدا ہیں مظہرِ یارِ علی

بحرِ غم میں ڈوبنے دیتے نہیں کشتی مری
حق کے ایسے نا خدا ہیں مظہرِ یارِ علی

مرشدی یارِ علی کی ہے رضا حاصل انھیں
تجھ پہ جو دل سے فدا ہیں مظہرِ یارِ علی

نور سے جس کے ملی تاریک دل کو روشنی
ایسے اک روشن دیا ہیں مظہرِ یارِ علی

غم کے ماروں سے کہو افروز کروالیں علاج
سو دکھوں کی اک دوا ہیں مظہرِ یارِ علی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے