نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی, مہراج گنج یوپی
عاشقِ خیرا لوری ہیں حضرتِ ارشد میاں
سنیوں کے رہنما ہیں حضرتِ ارشد میاں
دل سے آقا پر فدا ہیں حضرتِ ارشد میاں
شاہ بطحا کی عطا ہیں حضرتِ ارشد میاں
جاں نثارِ اولیاء ہیں حضرتِ ارشد میاں
ہم سبھی کے پیشوا ہیں حضرتِ ارشد میاں
کر دیا ہے سر زمینِ آگرہ کو تابناک
علم کا ایسا دیا ہیں حضرتِ ارشد میاں
کوئی مانے یا نہ مانے یہ مرا ایمان ہے
راستہ اک خلد کا ہیں حضرتِ ارشد میاں
کہہ رہے ہیں عشق میں یہ ڈوب کر اہل سنن
نعت خوانِ مصطفی ہیں حضرتِ ارشد میاں
کیسے آئیں گے بھلا نجدی وہابی سامنے
قاطع کل نجدیا ہیں حضرتِ ارشد میاں
ہے لبوں پر نغمہ جاری آج نوری اس لئے
ہم سبھی کے مقتدا ہیں حضرتِ ارشد میاں