متفرقات

مہراج گنج: بدلباغ(لہرابازار) میں تحفظ قرآن و ناموس رسالت کانفرنس آج

بدلباغ(لہرابازار)مہراج گنج: 27 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) آج شام بعد نماز عشاء مصباحی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ) کی جانب سے تحفظ قرآن و ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد بڑے تزک و احتشام کے ساتھ کیا جارہا ہے، سوسائٹی کے بانی و سربراہ حضرت مولانا نظام احمد مصباحی نے نامہ نگار کو بتایا کہ مقدس کتاب قرآن حکیم پر اعتراض کرنے والوں اور ناموس رسالت پر انگلی اٹھانے والوں کی بیخ کنی کرنی ضروری ہے جس کے مدنظر آج سوسائٹی آج شام ایک عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے جس میں مقامی و بیرونی علماے کرام شرکت فرمائیں گے اور اپنے پرمغز خطاب سے نوازیں گے۔

کانفرنس کی صدارت خود بانی سوسائٹی حضرت مولانا نظام احمد قادری مصباحی صاحب فرمائیں گے جبکہ قیادت حضرت علامہ مفتی فرحان احمد نظامی(بدلباغ) اور حمایت حضرت علامہ محمد مشتاق احمد نظامی صاحب فرمائیں گے وہیں نظامت کے فرائض کی انجام دہی نقیب اہل سنت مولانا محمد آصف رضا گورکھپوری کریں گے۔ خطیب باکمال حضرت مولانا محمد اختر رضا علیمی(جمداشاہی) ناشر مسلک اعلیٰ حضرت مولانا محمد فیضان رضا قادری خطاب کریں گے جبکہ خصوصی خطاب ماہر زبان و قلم حضرت علامہ مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی(چیف ایڈیٹر: ہماری آواز، گورکھپور) کا ہوگا۔ طوطی ہند حضرت مولانا خورشید احمد نظامی، مداح خیرالانام جناب حامد رضا قادری اور واصف شاہ ہدیٰ محترم شاداب گورکھپوری بارگاہ رسالت مآبﷺ میں خراج عیدت پیش کریں گے۔

ساتھ ہی مولانا موصوف نے یہ بھی بتایا کہ آج کے اس پروگرام میں سوسائٹی کی ویب سائٹ سے متعلق عوام و خواص کو آگاہ کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے