متفرقات

دنیا کا سب سے عجیب ترین معاملہ!! مسجد کا امام اور اس کی بد دعا کا اثر

مسجد کا امام ھونا بھی عجیب منصب ہے۔ کوئی بھی شخص امام پر اعتراض کر سکتا ہے اور کوئی بھی ڈانٹ ڈپٹ کا حق رکھتا ہے۔

امام کیسا بھی عالی مرتبہ اور عظیم کردار کا مالک کیوں نہ ہو، مقتدیوں کی جلی کٹی باتوں سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ کو دیکھیے۔۔۔۔

جلیل القدر صحابی ھیں، پہلے پہلے اسلام لانے والوں میں سے ہیں، اور عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنہیں اپنا ماموں فرمارہے ہیں۔ ان کے حق میں قرآن کی آیتیں نازل ھو رھی ھیں، واحد ایسے صحابی ھیں جن کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے والد اور والدہ کو جمع کرتے ہوئے فرمایا: تجھ پہ میرے ماں اور باپ قربان جن کے دل میں کسی مسلمان کے لئے بغض وحسد نہ تھا، مستجاب الدعوات تھے، حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی معیت میں تمام تر غزوات میں شریک ہوتے ھیں ،
راہِ خدا کے پہلے تیر انداز ھیں، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو سالارِ لشکر مقرر فرما کر خرار کی جانب روانہ فرماتے ہیں، آپ کے ہاتھ پر بہت سی فتوحات ہوئیں۔۔۔

لیکن۔۔۔۔۔جب امارتِ کوفہ کے دوران مصلاے امامت پہ کھڑے ہوتے ھیں تو کوفہ وا لوں کے اعتراضات کا محور بن جاتے ہیں، کوفہ والے حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو شکایات بھجواتے ہیں، اور ان میں ایک شکایت یہ بھی ہوتی ہے کہ: "سعد بن ابی وقاص نماز ٹھیک نہیں پڑھاتے”

وہ شخص جس نےنماز اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھی، اس شخص کی نماز پر دیہاتیوں کا اعتراض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالکل آج کل جیسے حالات کا منظر پیش کر رہا ھے۔

آج کے اٸمہ نے نماز اگرچہ براہ راست نبی سے نہیں سیکھی مگر نبی ﷺ کے اقوال وارشا دات سے ضرور سیکھی ھے۔

جن لوگوں کو دینیات کی بالکل خبر نہیں ہوتی، ان کی نظر بھی امام کے پائینچوں اور سجدے میں اٹھتی انگلیوں پر رہتی ھے۔ جولوگ دوچار مسائل کسی کتاب میں پڑھ لیتے ھیں خاص طورپردین کے نام نہاد ٹھیکیدار حضرات؟ لیکن ان مسائل کی تفاصیل اور اسلاف۔اکابر علماء کی آراء سے یکسرغافل وناوقف اور کورے ھوتے ھیں، ان کی زبانیں بھی اہلِ علم اور ائمہ کرام پر تبصرہ وپھبتیاں کرتے نہیں تھکتیں۔

بہرحال جب حضرت سعد بن ابی وقاص کی شکایت خلیفہ دوم امیرالمؤمنین حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ تک پہنچ تی ھے۔ تو عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ تحقیقِ احوال کے لئیے کوفہ وا لوں کی طرف محمدبن مسلمہ
اورعبد اللہ بن ارقم کو بھیجتے ھیں۔ جوایک ایک مسجد میں جا کر حضرت سعد بن ابی وقاص کے بارے میں پوچھتے ھیں۔ حیرت کی بات ھے کہ شکایات کوفہ سے چل کر مدینہ پہنچیں، لیکن محمد بن مسلمہ اور عبد اللہ بن ارقم رضی اللہ عنھما جس سے بھی سوال کرتے ھیں تو جواب میں حضرت سعد بن ابی وقاص کی تعریف ھی سننے کو ملتی ھے۔۔۔۔

ایک ایک مسجد میں جا کر پو چھاتحقیق وتفتیش کی، لیکن کسی کی طرف سے کوئی اعتراض موصول نہیں ہوا۔البتہ جب پوچھتے پوچھتےسلسلہ بنوعبس کی مسجد تک پہنچا تو صرف ایک شخص "اسامہ بن قتادۃ” نامی اٹھ کر حضرت سعد بن ابی وقاص کی شکایت کرتا ھے کہ آپ کی نماز ٹھیک نہیں؟ یہ جہاد کے سلسلے میں کوتاھی کرتے ھیں، فیصلے میں عدل وانصاف سے کام نہیں لیتے۔
اعتراض کچھ بھی تھا؟
لیکن یہاں انتہائی قابلِ توجہ بات یہ ھے کہ "شکایات کوفہ سے مدینہ بھیجی گئیں لیکن کوفہ کی کسی مسجد میں ایک شخص کے علاوہ کوئی اعتراض کرنے والا نہیں ملتا۔۔۔!!!”

یہ حقیقت تاریخ کا حصہ اورلا ئقِ اعتماد کتب میں موجود ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران صرف ایک ھی ایسا آدمی ملا جسے حضرت سعد بن ابی وقاص پر اعتراض تھا،؟ لیکن شکایات مدینہ بھجوائی گئیں۔

اور یہ تاثردیا گیا کہ اگرحضرت سعد کو معزول نہ کیا گیاتو فتنہ وفساد کا اندیشہ ھے۔۔۔۔
اور پھر عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ نےحضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کومعزول کر بھی دیا۔

اس حقیقت کے پیشِ نظریہ کہنا ہرگز بے جانہ ہوگا کہ بعض اوقات صرف ایک دو افراد یا مقتدیوں کو امام سے شکایت ھوتی ھے ، لیکن ان کا پروپیگنڈہ اتنا شدید ھوتا ھے کہ وہ دوسروں کو یہ باورکرا نے میں کامیاب ھوجاتے ھیں کہ "یہ شخص اس منصب کے لائق نہیں،اگر اس کو اس منصب پر باقی رکھاجائے توفتنہ وفساد کا اندیشہ ھے۔۔۔۔”

اوریوں پروپیگنڈہ کرنیوالاجیت جاتاھے اورامام ہارجاتا ھے۔

میں اس مقام پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کو دل کے کانوں سے متو جہ ھونے کی دعوت دوں گا۔۔۔ اس میں شک نہیں کہ مجھ جیسے ائمہ مساجد لائقِ تعریف نہیں، لیکن میرے بھائیو! کبھی آپکی مسجد کا امام بے قصور بھی ہوتا ھے؟ اور آپ کے اعتراضات بے جا بھی ھوتے ہیں۔۔۔ ایسی حالت میں اپنی "انا” کی تسکین کے بجائےاللہ کی پکڑ سے ڈریں۔۔۔

اور ذھن میں رکھیے کہ:
جب حضرت سعد بن ابی وقاص نے رضی اللہ عنہ نے معترض کی ناحق باتیں سنیں تو اپنے ہاتھ
اللہ جل جلالہ کے دربار میں اٹھا کر یہ دعا کی:

اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ عَبْدُكَ هَذَا كَاذِبًا، قَامَ رِيَاءً وَسُمْعَةً، فَأَطِلْ عُمْرَهُ، وَأَطِلْ فَقْرَهُ، وَعَرِّضْهُ بِالْفِتَنِ

اے اللہ! اگرتیرایہ بندہ جھوٹا ہے اور نام ونمود کی خواہش میں اٹھا ہے تو اسکی عمر کو لمبا کر،اس کی محتاجی میں اضافہ کر اور اسے فتنوں میں مبتلاکر!
وقت گزر گیا۔۔۔ حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ معزول بھی ھو گئے۔۔۔ پروپیگنڈہ جیت گیا؟
لیکن حضرت سعد بن ابی وقاص کی دعاء
اللہ جل جلالہ کے ہاں محفوظ ہوگئی؟
اورپھرلوگوں نے دیکھا کہوہ شخص انتہائی بڑھاپے کوپہنچا، اسکی بھنویں آنکھوں پرگرچکی تھیں،راستے میں کھڑے ہوکر بھیک مانگتااورجب کوئی عورت سامنے سے گزرتی تواس کیساتھ چھیڑخانی کرتا۔

لوگ کہتے: اے بوڑھے! تمہیں عورتوں کو چھیڑتے ہوئے حیاء نہیں آتی؟
جواب میں کہتا: میں کیا کروں؟ مجھ بڈھے کو سعد بن ابی وقاص کی بد دعاء لگ گئی ہے۔

آج کے دورکا کوئی امام حضرت سعدبن ابی وقاص جیساتو نہیں، لیکن کسی بھی مسلمان پر ناحق اعتراضات کرتے وقت اللہ تعالیٰ کی پکڑ کو بھول جانا انتہائی بد نصیبی کی علامت ھے۔
ھم اپنے پروپیگنڈہ میں جیت سکتے ھیں۔ لیکن اللہ جل جلالہ کے ہاں فیصلے حقائق کی بنیاد پر ہوتے ھیں،
ان فیصلوں سے بے خوف نہیں ہونا چاہیے۔
اللہ کریم ھمیں مسجدوں کے نظام میں بہتری لانے کی توفیق بخشے، اورالمعترض کا لاعمی لاحقہ سے محفوظ فرمائے۔
مسجد کے امام وخطیب اور انتظامیہ میں سے ہرایک کو اپنی ذمہ داری سمجھنےاوراسے حتی المقدوردیانت داری کیساتھ نبھا نے کی توفیق عطا فرمائے۔
ربنا هب لنا من ازواجنا وذرياتنا قرة اعين وجعلنا للمتقين اماما
کی دولت سے مالامال فر مائے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے