نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراجگنج یوپی
ہمارے مدرسوں کی رونق و عزت ہیں مولانا
برائے مومناں اللہ کی رحمت ہیں مولانا
بیاں انکی فضیلت ہےحدیث مصطفی میں بھی
بفضل رب تعالی صاحب عظمت ہیں مولانا
نمازیں وہ پڑھاتے ہیں دعائیں بھی وہ کرتے ہیں
ہراک مومن کے حق میں بے بہا نعمت ہیں مولانا
جنہیں نوکر سمجھتے ہو غلام مصطفی ہیں وہ
تمہاری مسجد و محراب کی زینت ہیں مولانا
نبی کے دین کی باتیں ہمیشہ جو بتاتے ہیں
وہی تو مومنوں کے قلب کی راحت ہیں مولانا
کرو اے بیٹیو! شادی نبی کے وارثوں سے تم
تصدق مصطفی کے صاحب رفعت ہیں مولانا
جو کرتے ہیں پریشاں وارث محراب و منبر کو
ذرا وہ شرم کرلیں قابلِ عزت ہیں مولانا
ہزاروں مشکلیں ہوں پر انہیں مت چھوڑنا نوری
چہیتے ہیں نبی کے نعمتِ قدرت ہیں مولانا