مالیگاؤں:6اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) نرسنگھانند سرسوتی نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بے ادبی پر مشتمل اپنے گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے- ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہرگز گوارا نہیں کر سکتے- اس طرح کا بیان 6 اپریل 2021ء بروز منگل شام میں سٹی پولیس اسٹیشن مالیگاؤں میں ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے عنوان پر نرسنگھانند سرسوتی کے گستاخانہ ریمارک کے خلاف ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے کو سنی تنظیموں کی جانب سے تحریری عریضہ دیتے ہوئے الحاج یوسف الیاس نے جاری کیا- یہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ پیغمبر امن و محبت پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے نرسنگھانند سرسوتی نے متشدد فکر کا اظہار کیا- ایسی حرکت غیر انسانی بھی ہے اور دہشت گردانہ بھی؛ ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون کی سخت دفعات عائد کر کے گستاخ پر فی الفور کارروائی کی جائے- اگر حکومت نے اس حساس معاملہ میں ملک دشمن نرسنگھانند پر کارروائی نہیں کی تو عاشقانِ رسول سخت ترین قانونی قدم اقدام پر مجبور ہوں گے؛ ایسے امن دشمن و ملک دشمن گستاخ کا وجود ملک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے؛ عمران رضوی اور رئیس احمد رضوی نے کہا کہ ہمارے دل زخمی ہیں کہ گستاخ آزاد ہے؛ اس کی پشت پناہی فرقہ پرست طاقتیں کر رہی ہیں- جس کے سبب گستاخانہ حرکتیں مسلسل کی جا رہی ہیں- یہاں ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے صاحبہ نے کہا کہ ہم آپ کے مطالبات آگے فارورڈ کریں گے اور کارروائی کے سلسلے میں اپنی طرف سے ضروری اقدام بھی کریں گے- اس طرح کے تیقن کے بعد وفد رخصت ہوا- اس موقع پر سنی جمعیۃ العلماء و سنی کونسل کے الحاج یوسف الیاس، غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن کے محمد عمران رضوی، نوری مشن کے غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، یاسین رضا، سعد رضوی، غریب نواز اکیڈمی کے رئیس احمد رضوی، درگاہ معصوم شاہ کے نورالعین صابری، اکبر اشرفی، حافظ اسماعیل یارعلوی نیز زماں رضوی، نعیم رضوی وغیرہ موجود تھے- ایسی رپورٹ غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن مالیگاؤں نے ارسال کی-
متعلقہ مضامین
نعت : مرے مصطفے ہیں زمانے سے پہلے
رشحات قلم : شمس الحق علیمی مہراج گنج ادب سے رہو طیبہ آنے سے پہلےشہِ دیں کو دکھڑا سنانے سے پہلے زمیں کہہ رہی ہے یہی آسماں سےمرے مصطفی ہیں زمانے سے پہلے خدایا مِری آنکھ روشن تو کردےدیار مدینہ دکھانے سے پہلے جوکرکےگئ تھی شہ دیں سے وعدہچلی آئی ہرنی بلانے سے پہلے عرب […]
نعت : محمد نام کا نقشہ بنا ہے ۔
از قلم :عاصیؔ محمد امیر حسن امجدی رضوی احادیث و روایات، سیر و تواریخ سے مستفاد ۔۔نامِ محمد(ﷺ) ۔۔۔ کی عظمت، حرمت و تقدس، فضائل و فوائد، اور حسنات و برکات اشعار کی زبانی محمد نام جب سے لے لیا ہےمکانِ دل معطر ہوگیا ہے محمد نام جب آیا لبوں پرلبوں نے لب کا بوسہ […]
سنبھل کی تاریخی شاہی جامع مسجد اور بگڑتے حالات
چند روز قبل سنبھل ضلع عدالت میں ایک عرضی دائر کی جاتی ہے جس میں سنبھل شاہی جامع مسجد کو لے کر مندر ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے ، جسے ضلع عدالت فوری سنوائی کے لیے قبول کرتی ہے۔اور آناً فاناً میں یک طرفہ سنوائی کے بعد عرضی داخل کرنے والے وکیل وشنو جین […]