متفرقات

سنّی جمعیةالعلماء کی جانب سے رمضان کٹ کی تقسیم

مالیگاؤں: (پریس ریلیز)
الحمدللّٰہ بتاریخ 18 اپریل 2021ء بروز اتوار فلاحی فنڈ آل انڈیا سنّی جمعیة العلماء مالیگاؤں کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی مستحقین میں سنّی جمعیةالعلماء کے زیرِ اہتمام ائمہ مساجد اور ذمّہ دارانِ جمعیت کے توسّط سے ماہ رمضان کی مناسبت سے راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آئی.شہر میں کاروباری مندی اور موجودہ نا مساعد حالات کے باوجود 400 (چار سو) کٹ اصل مستحق فیمیلیز تک پہنچائی گئیں جس میں روزمرہ کے لوازمات ( چاول، آٹا، مٹر، تیل، دو قسم کی دالیں، شکر، چائے پتی،کھجور،تُرّی کا مصالحہ اور دیگر مصالحہ جات) پر مبنی ہر کٹ ساڑھے سترہ کلو کی ہے. دارالعلوم حنفیہ سنّیہ اسلامپورہ میں اس رمضان کٹ کو حضرت علّامہ احمد رضا ازہری صاحب قبلہ کی نگرانی میں تیار کیا گیا.اور گزشتہ سالوں کی طرح حضرت علّامہ مفتی نعیم رضا مصباحی صاحب قبلہ کی نگرانی میں تقسیم کا مرحلہ مکمّل کیا گیا.حاجی یوسف الیاس،ڈاکٹر حامد اقبال،حاجی انیس احمد غازیانی،حاجی عرفان آمدانی صاحبان کی خصوصی معاونت شامل رہی.تقسیم کے وقت قاضی اہلسنّت مفتی واجد علی یارعلوی،مفتی نعیم رضا مصباحی،علّامہ احمد رضا ازہری،حافظ سراج رضوی،حاجی یوسف الیاس،ڈاکٹر حامد اقبال،قاری ہارون رضوی،عرفان آمدانی،عقیل رضوی و دیگر اراکینِ جمعیت موجود تھے. قاری ہارون رضوی،حاجی عامر غازیانی،عقیل احمد رضوی کی سرپرستی میں اس رمضان کٹ کو مرتضی رضوی،کلیم احمد رضوی،سعید رضا،شہباز احمد رضوی،عامر رضوی،شعیب رضا،عارف رضوی،فیروز خان رضوی،مستفیض رضوی،حافظ عاطف رضا،غلام رسول رضوی و دیگر احباب نے تیارکیا.
رپورٹ:محمّد عبداللّٰہ رضوی
آل انڈیا سنّی جمعیةالعلماء مالیگاؤں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے