اہل بیت منقبت

منقبت: کتابِ عشق و وفا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

یوم وصال ام المؤمنین زوجۂ رسول حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

نتیجۂ فکر: اشرفؔ رضا قادری
چھتیس گڑھ

کتابِ عشق و وفا ہیں خدیجۃ الکبریٰ
نصابِ صبر و رضا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

امینہ ، پارسا ، اعلیٰ نسب ، سلیقہ شعار
خدا ہی جانے کہ کیا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

حیا و حلم کی ان سے ہے روشنی پھیلی
چراغِ حلم و حیا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

رسولِ پاک کی خدمت میں خود کو سونپ دیا
خدا کے دیں پہ فدا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

نبی کا ساتھ نبھایا ہے آخری دم تک
سراپا مہر و وفا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

نبی کی زوجۂ اولیٰ ، نبی کی محرمِ راز
نبی کے غم کی دوا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

خزاں رسیدہ چمن پر وہ جھوم کر برسیں
کرم کی گویا گھٹا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

بیان میں نے کیا ہے جو عظمتیں اشرفؔ
کہیں وہ ان سے سوا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے