ابھی ہفتہ عشرہ قبل ایک بیان شوشل میڈیا اور دیگر ذرائغ ابلاغ و اخبارات سے آپ سبھوں کو اطلاع ملی ہوگی کہ
مرتد و ملعون وسیم رضوی ( سابق چیئر مین شیعہ وقف بور ڈ لکھنؤ ) نے پھر اسلام اور قرآن کے خلاف ہفوات بک کر اور ننگا ناچ کرکے بے شرمی کی حد پار کردی ہے ، مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچا نے اور دل آزاری کرنے کے لئے میدان میں اترآیا ہے اس مرتد وملعون نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے قرآن مقدس کی ٢٦/ چھبیس آیتوں کو قرآن مقدس سے ہٹانے کی بات کہی اوراس کے بعد سپریم کورٹ میں رٹ داخل کرکے پوری دنیا کو حیرت و استعجاب میں ڈال دیا
لیکن بروقت علماء و مشائخین ائمہ و مفکرین و جملہ مسلمین نے اس مردود زمانہ کی مخالفت میں اپنے اپنے طور اور کورونا وائرس کے گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ہر شہر و ہرضلع میں اعلی ٰ افسران کو میمورنڈم اورصدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور ہر راجیہ کے سی ایموں کو خطوط بھیج کراحتجاج کر کے ہر خطے سے ایف آئی آر بھی درج کرایا
اس موقع پر سب سےاہم کردار ممبئی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیم رضا اکیڈمی کے جمیع اراکین خصوصا مخیر قوم و ملت ہمدرد اہل سنت محب حضور مفتی اعظم ہند حضرت الحاج جناب محمد سعید صاحب نوری ڈائریکٹر و بانی رضا اکیڈمی اور مبلغ اسلام معین العلماء حضرت علامہ الشاہ سید محمد معین میاں صاحب اشرفی الجیلانی کچھوچھوی مدظلہ العالی نے نبھایا جو کہ لائق مبارک با د ہیں کہ جب بھی مذہب اسلام ، بانئ اسلام، صحابہ کرام ، قرآن مقدس اور شریعت محمدی کے خلاف تیزآندھیاں آتی ہیں اتنا ہی مضبوط چٹان بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور مخالفین کے حملوں کا منہ توڑجواب دیتے ہیں
بے حیا باش وہرچہ خواہی کن
یہ مردود وقت نت نیا طریقہ نکال کر کچھ نہ کچھ پروپیگنڈا کرتے ہی رہتا ہے اب ایک بار پھر گوفے سے رینگتا ہوا نکلا ہے اور قرآن مقدس سے چھبیس آیتوں کو ہٹاکر اس میں تحریف کرکے خود ساختہ قرآن کی اشاعت کی ہے اور اسے منظر عام پر لاکر ہندوستان کے وزیراعظم سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ اس نئے قران کو مدرسوں میں پڑھوایا جائے ، بچوں کو اسی قرآن کی تعلیم دی جائے نعوذباللہ من ذلک ، استغفر اللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ ۔۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
۔
اللہ ہی منتقم حقیقی ہے
ضرور ایسی گندی ذہنیت اورگھٹیا سوچ رکھنے والوں کو اللہ رب العزت بہت جلد اپنی گرفت میں لیگا ۔
اللہ کا ارشاد ہے ‛‛ ان بطش ربک لشدید ‛‛
تمہارے رب کی گرفت سے کوئی ظالم و جابر بچ نہیں سکتا
اسلام تیری فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
دین اسلام کو دنیا میں تشریف لائے ہوئے چودہ سو برس گذر گئے اس عرصہ میں اس پاک دین نے ہزارہا پلاؤں سے مقابلہ کیا نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے اس لہلہاتے ہوئے چمن پر بہت سی تیز آندھیاں آئیں اور اپنا اپنا زور دکھاکر چلی گئیں مگر الحمدللہ یہ چمن اسی طرح سرسبز و شاداب رہا ، اس آفتاب پر بارہا تاریک بادل اور غبار آئے مگر یہ آفتاب اسی طرح چمکتا رہا اور کیوں نہ ہو کہ رب تبارک وتعالیٰ خود اس دین کا حافظ و ناصر ہے خود فرماتا ہے
انا نحن نزلنا الذکر و انا لہ لحٰفظون ۔
ترجمہ ۔ ہم نے ہی قران اتارا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں
جب قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے خود لیا ہے تو مردود وملعون وسیم کی کیا اوقات کہ قرآن کی چھبیس آیات کو قرآن سے ہٹا دے یہ شیطان خو مٹ جائےگا ۔۔
‛‛ ہے قول خدا قول مصطفیٰ فرمان نہ بدلا جائےگا
بدلے گا لاکھ زمانہ مگر قرآن نہ بدلاجائے گا ‛‛
اس منحوس و مردود کیلئے یہی کیا کم عذاب ہے کہ ان کو انکے گھر والے بھائی برادر رشتے و ناطے دار یہاں تک کہ ببوی بچوں نے بھی چھوڑ دیا
اگر ذرا سی بھی غیرت و حیا ہوتی تو اسی سے عبرت و نصیحت حاصل کرتا اور اللہ غفور رحیم کی بارگا ہ اقدس میں سچی اور پکی توبہ کرکے اپنے تمام حرکات شنیعہ و اقوال غلیظہ سے باز آجاتا
تعز من تشاء وتذل من تشاء
عزت اللہ پاک کی بارگا ہ سے ملا کرتی ہے کسی دنیا دار کی چوکھٹ سے نہیں ۔
۔ ۔
اللہ رب العزت بطفیل رسول اکرم ﷺ عالم اسلام کے تمام خوش عقیدہ علماء کرام , مفتیان ذوی الاحترام و مشائخ عظام کو آپس میں اتحاد و اتفاق اور مسلک اعلیٰ حضرت و مشن اعلیٰ حضرت پر مضبوطی سے قائم ودائم رہنے اور مخالفین اسلام کی مخالفت کا سد باب کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ سید المر سلین صلی اللہ تبارک و تعالیٰ و بارک و اٰلہ و صحبہ وسلم ۔۔
فقط والسلام
خیر اندیش
فقیر قادری محمد تحسین رضا غفرلہ
کانپور
مورخہ ٣ ۔ جولائی ٢٠٢١ء