متفرقات

وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی

وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی
اسی پہ ضرب پڑی جو شجر پرانا تھا


یہ تحریر کرتے ہوئے ہاتھ تھر تھر کانپ رہےہیں ، قلب بیٹھا جارہا ہے سانسوں نے اپنی رفتار تیز کردی ہے، نظر کے سامنے ایک عجیب قسم کا اندھیرا چھاگیا ہے، پیر زمیں پررکھتا ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاؤں تلے زمیں کھسکتی جارہی ہے، حادثہ ہی کچھ ایسا ہوا،
جس کو بیان کرنے کی جسارت نہیں کرپارہاہوں،
ایک مرد قلندر جس نے بنجر زمینات پر ایسے ایسے گلستانوں کو سجایا اور لگایا، جس کی خوشبو دنیا تادیر محسوس کرکے اپنے وجود کو معطر کرتی رہے گی، تبلیغ دین متین کی خار دار راہوں پر سفر کرکے اسلام و سنت کی روشنی کو دور دور تک پہنچایا، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اسلام و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے انتھک کوشیش کیں،
افسوس کہ مصطفے جان رسالت کا وہ عاشق صادق جو صفات قلندریت اور مجذوبیت کا حامل تھا
جس کو دنیا پیر طریقت رہبر شریعت مبلغ اسلام خلیفۂ حضور مفتیٔ اعظم ہند حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی مجیب علی قادری رضوی حیدرآباد کے نام سے جانتی ہے
آج وہ سنیت کو خاص کر اہل علم کو یتیم کرکے اپنے مالک حقیقی کے وصال کی لذتوں سے آشنا ہوگئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون
ابررحمت ان کی تربت پر گہر باری کرے
حشرتک شان کریمی ناز برداری کرے

آپ اپنے آپ میں تو ایک عظیم شخصیت تھے ہی، مگر سادگی، خودداری، حق گوئی، بے باکی، تقویٰ شعاری، عبادت گذاری، علماء نوازی، اصاغر کے سروں پر شفقت کے ہاتھ پھیرنا آپ طرۂ امتیاز تھا،

آپ دکن میں مسلک اعلی حضرت کے ایک اہم ستون تھے، تعلیمات اعلی حضرت کی ترویج و اشاعت کے لئے ہمیشہ تخیلات کی دنیا آباد کرتے رہے،

ناچیز کی آپ سے زیادہ ملاقات تو نہیں البتہ تین چار ملاقات ضروری رہی، ان ملاقاتوں میں پہلی ملاقات عروس البلاد ممبئی میں ہوئی، پہلی ملاقات ہی میں حضرت نے نا جانے کیا کیا کہ دل آپ کا گرویدہ ہوکر رہ گیا

یقیناً آپ کی رحلت امت لئے ایک سانحہ ہے، پروردگار عالم جل جلالہ آپ کی مغفرت فرماکراعلی سے اعلی درجات عطافرمائے، اور امت کو آپ نعم البدل عطا فرمائے، امین
اخیر میں، ناچیز آپ کے اہل وعیال، عزیز و اقارب مریدو متوسلین کی خدمات تعزیت پیش کرتا ہے! فقط والسلام

سوگوار : غلام آسی مونس پورنوی
خادم تدریس و افتاء دارالعلوم انوارمصطفے رمضان نگر تیلی باغ لکھنؤ
و تاج الشریعہ ریسرچ سینٹر لکھنؤ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے