سعادت گنج بارہ بنکی: (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج محلہ قاضی میں حافظ محمد سالم نے حافظ محمد زبیر کی نگرانی میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر ایک جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا حافظ محمد سالم کی اس عظیم کامیابی پر اہل خانہ سمیت متعلقین اور اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے اس دوران خطاب کرتے ہوئے مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات کے ناظم اعلٰی مولانا حامد رضا نے قرآن حفظ کرنے والے بچے حافظ محمد سالم اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآن حکیم کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس دلچسپی اور جزبہ کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی نے اس بچے کو اپنے مقدس کلام کو حفظ کرنے کی توفیق دی ہے, باری تعالی اسی جزبہ کے ساتھ ساری زندگی قرآن کی روشنی میں اپنے آپ کو ڈھالنے کی سعادت اور توفیق عطا فرمائے۔ مولانا نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو اس کلام سے وابستگی ہوجائے جس کی زبان پر اللہ تبارک تعالی اپنے اس کلام کی تلاوت کو آسان فرمادیں جس کے سینے میں اللہ تعالی اپنے کلام کی آیات کو محفوظ فرمادیں اس سے زیادہ غنی اس روئے زمین پر کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ اسی دوران مدرسہ اہلسنت حشمت العلوم رام پور کٹرہ کے منیجر مولانا جابر القادری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی مخالفت میں پہلے بھی آوازیں بلند ہوتی رہی ہیں لیکن مخالفین کو ہمیشہ رسوائی ہاتھ لگی ہے کیونکہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے ۔ قرآن کریم آسمانی کتاب ہے اللہ تعالیٰ نے اسے نازل فرمایا اور وہی اس کی حفاظت کرنے والا ہے ۔ اس موقع پر موجود مولانا اسرار نوری۔ حافظ سراج الدین ۔ حافظ عطاءالرحمن ۔ حافظ محمد شاداب رضا۔ حافظ شاہنواز رضا۔ محمد فرحان۔ محمد سلیم رضا اسماعیلی۔ محمد ذیشان رضا نوری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے نیک خواہشات اور نیک دعاؤں سے نوازا۔
متعلقہ مضامین
دارالعلوم قادریہ،چریاکوٹ میں جشنِ اعلیٰ حضرت و یادِ علامہ بدر القادری منایا گیا
25 صفر المظفر عرس اعلیٰ حضرت کی مناسبت سے دارالعلوم قادریہ چریاکوٹ ضلع مئو میں حضرت علامہ محمد عبدالمبین نعمانی قادری، بانی رکن المجمع الاسلامی مبارک پور کی زیر صدارت ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقرر خصوصی کے طور پر مولانا محمد عارف رضا نعمانی مصباحی ایڈیٹر پیام برکات علی گڑھ نے […]
اسلام ہی حقوق نسواں کا سب سے بڑا محافظ ہے: سالک دہلوی
پیر سید سلیمان علی ساجد نقش بندی کےسالانہ فاتحہ میں علماے کرام کا انقلابی بیان نئی دہلی: ہماری آواز(نامہ نگار) 9جنوری// ہر سال کی طرح امسال بھی نہایت تزک واحتشام کے ساتھ پیر حضرت سید سلیمان علی ساجد نقش بندی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ فاتحہ درگاہ فاطمہ بی سام واقع عقب ہوٹل اوبرائے منعقد […]
حافظ توفیق ابن نورالہدیٰ صاحب کانیمالدھی رشتہ ازدواج سے منسلک
پورنیہ: ۳/مارچ، ہماری آواز(صادق قاسمی)مذہب اسلام میں نکاح کی بہت بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔نکاح انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی چار سنتوں میں سے نکاح کرنا بھی ایک اہم ترین سنت ہے۔اس اہم ترین سنت کی وجہ سے مرد کی نگاہیں اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے،یہ […]