دلبرنورانی دلبر
بوکارواسٹیل سیٹی جھارکھنڈ(الہند)
9852308786
لب پہ نعت مصطفےہےاورمیں
رنج وغم کا خاتمہ ہے اورمیں
اوج پر میرا مقدر ہو گیا
سوئےطیبہ قافلہ ہےاورمیں
کاش وہ دن آئےکہ میں بھی کہوں
بارگاہ مصطفے ہے اور میں
سنت حسان ہے نعت نبی
آگہی کاراستہ ہےاور میں
گنبد و مینار ہے پیش نظر
وِرد لب صلی علی ہےاورمیں
نعت کہنے کا سلیقہ تو نہیں
فیض جاری ہوگیاہے اورمیں
اس لئےدلبر، نورانی قلب ہے
عشق کاروشن دیاہےاور میں