مالیگاؤں: ہماری آواز(نامہ نگار) 22دسمبر// علم و تحقیق اور آگہی سے خیالات کی وادیاں عطر بیز ہیں۔ صالح مطالعہ بزمِ افکار کو روشن کرتا ہے۔ اسی مقصد سے ہر سال نوری مشن کی جانب سے مطبوعات کے سیٹ ملک بھر کی لائبریریوں، خانقاہوں اور اہم شخصیات کوبھیجے جاتے ہیں۔ اسی روایت کے پیش نظر نوری مشن کی تازہ ۸؍ مطبوعات، جیلانی مشن کی دو مطبوعات اور رضا اکیڈمی کا سالانہ مجلہ یادگارِ رضا (شمارہ ۲۷) کے سیٹ سجادہ نشینانِ بزم روحانیت، اہلِ علم و تحقیق، مدارس و جامعات اور کئی یونیورسٹیوں کے شعبۂ اردو کی لائبریریوں کو بھیجے گئے۔ اس ضمن میں نوری مشن کے منتظمین نے کہا کہ بحمدہٖ تعالیٰ نوری مشن کی مطبوعات عموماً تحفتاً پیش کی جاتی ہیں؛ جس سے دینی، علمی، اعتقادی رخ سے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔ یوں ہی کتابوں کے سیٹ پابندی کے ساتھ ملک بھر میں متعین مقامات پر بھیجے جاتے ہیں۔ امسال ۱۵۰؍ مقامات پر یہ سیٹ روانہ کیے گئے۔ جس کے لیے علماے کرام، مشائخ و سادات نے نوری مشن کو دعاؤں سے نوازا۔ اشاعتی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ واضح ہو کہ مطبوعات میں سیرت، فقہ، اصلاح، تزکیہ، معاشیات اور معاصر عناوین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مصنفین میں حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد، مفتی محمد مجیب اشرف، علامہ قمرالزماں اعظمی، مولانا محمد افروز قادری، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، غلام مصطفی رضوی شامل ہیں۔ کتابیں تحقیق و آگہی کے جذبات سے پُر ہیں اور علم کی شمع فروزاں ہوتی ہے۔ یوں ہی سوشل میڈیا/انٹرنیٹ/ویب سائٹس کے ذریعے مشن کی مطبوعات کے قارئین کا ایک وسیع حلقہ ہے۔ جو ساری دُنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ استحکام بخشے-
متعلقہ مضامین
کسانوں کی’سلسلہ وار بھوک ہڑتال‘ دوسرے دن بھی جاری
نئی دہلی: ہماری آواز/ 22 دسمبر (پریس ریلیز) زرعی اصلاحاتی قوانین کی مخالفت میں کسان تنظیموں کا قومی دارالحکومت کے سرحد کے قریب منگل کے روز دوسرے دن بھی سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری رہی کسان تنظیموں نے دارالحکومت کے دھرنا مقامات پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے جو مسلسل جاری رہے گا۔ 11 کسان […]
بجٹ: حکومت کے سامنے کئی ایک چیلنج، کیا بڑھا دی جائے گی عام آدمی کے لیے ٹیکس کی شرح
دہلی: 31 جنوری (ایجنسی) عالمی وبا کووڈ19 کے درمیان مالی سال22 -2021 کے تاریخی بجٹ میں حکومت کے سامنے معیشت کو فوری طور پر فروغ دینے کے ساتھ ہی طویل مستقبل کے لیے مضبوطی عطا کرنے کا چیلنج ہوگا اور وزیر مالیات نرملا سیتا رمن ان دونوں کے درمیان کتنا توازن رکھ پاتی ہیں یہ […]
کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک جہیز کا وائرس ہے: قاضی مطیع الرحمٰن قاسمی
میرابھائندر میں اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں منعقدہ میٹینگ میں علماء اکرام کی پرجوش شرکت 16 مارچ: میراروڈ میں مسلم معاشرے میں خرابیوں کے سدّباب کے لئے دارالقضاء فاؤنڈیشن میرا بھائندر کے زیرِ اہتمام مسجد بلال سیکٹر 11 شانتی نگر میراروڈ میں بعد نمازِ فجر ایک نشست منعقد ہوئی ،جس میں قرب و جوار کی […]



