میرا روڈ: ہماری آواز (ساجد محمود شیخ) 3 جنوری/ ممبئی سے ملحقہ مضافاتی علاقے میراروڈ میں جماعتِ اسلامی میراروڈ نے سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ اور یوتھ ونگ کے اشتراک سے بلڈ ڈونرز فورم کے قیام کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس میٹنگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دے چکے نوجوانوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں رکن جماعت ساجد محمود شیخ نے بلڈ ڈونرز فورم کی تشکیل کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونرز فورم اس لئے قائم کیا جارہا ہے تاکہ ایسے رضاکار تیار کئے جائیں جو کسی ناگہانی صورتحال میں کہیں پر بھی خون کی ضرورت پڑنے پر اپنے خون کا عطیہ دے سکیں ۔ میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے سیکریٹری برکت علی صاحب نے کہا کہ کسی انسان کی جان بچانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے ۔ انہوں نے حکومتی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کہا کہ آج پورے مہاراشٹر میں خون کی کمی ہے ۔ سارے بلڈ بینک خالی پڑے ہیں ۔ حکومت بار بار عوام سے خون کا عطیہ کرنے کی درخواست کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال میں بلڈ ڈونرز فورم کی سخت ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔ قرآن مجید و احادیث مبارکہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا ثواب کا کام ہے ،ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا خون کس شخص کو دیا جارہا ہے مگر صرف رضائے الٰہی کی خاطر ہمیں یہ کام کرنا ہے ۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے ۔ میٹینگ میں موجود سبھی لوگوں نے بلڈ ڈونرز فورم کی ممبرشپ کا فارم پُر کیا۔ اس موقع پر ایک وہاٹس آپ گروپ کے ذریعہ ںاہمی تعلق قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس وہاٹس آپ گروپ میں فی الوقت پچاس لوگ جڑے ہیں ۔مستقبل میں اور زیادہ تعداد میں بلڈ ڈونرز فورم سے لوگوں کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یوتھ ونگ کے مقامی صدر نے تمام شرکائے میٹینگ کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
وزیراعظم مودی نے واجپئی کو یاد کیا
نئی دہلی:ہماری آواز، 25 دسمبر// وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 96 ویں یوم پیدائش پر ان کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ پر خراج عقیدت پیش کئے مسٹر مودی نے آج صبح واجپئی کی سمادھی کا دورہ کیا اور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر وزیر […]
کسان مخالف قوانین ملک کے لیے خطرناک: پرینکا
ہماری آواز/لکھنو، 27جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کوکہا کہ کسان مخالف قوانین صرف کسانوں کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے خطرناک ہیں کیونکہ یہ قانون حکومت نے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنایا ہے۔ یو پی کانگریس کی سرجن ابھیان کے تحت […]
جمعیت علماء روتہٹ حلقہ نمبر 1 کی میٹنگ! ممبر سازی کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل
روتہٹ/نیپال: ہماری آواز(انوارالحق قاسمی) 4جنوری// مسلمان جس دور سے گذررہے ہیں ،اس کاتقاضا یہی ہے کہ مسلمانوں کاملی مرکز مضبوط سےمضبوط تر ہو،اور یہ اتحاد کےبغیر ناممکن ہے،واضح رہے کہ اتحاد ہی ایک واحد چیز ہے جس میں ایک غیر معمولی طاقت ہے۔مسلمانوں کو اپنےحقوق کےحصول یابی اور مسائل کے حل کےلیے "جمعیت علماء نیپال”کےاستحکام […]

