نتیجہ فکر: محمد کہف الوری مصباحی
نائب صدر: لمبنی پردیس، راشٹریہ علما کونسل، نیپال
نگران اعلی: فروغ اردو زبان، تعلیمی شاخ، ڈڈوا گاؤں پالکا، وارڈ نمبر 2، ضلع بانکے نیپال
گر چاہیے حکومت ہے لازمی سیاست
بے شک برائے عظمت ہے لازمی سیاست
مکر و فریب سے گر ہے قوم کو بچانا
بہر دفاع امت ہے لازمی سیاست
تعلیم و معیشت کا بحران دور ہوگا
کرنی ہے گر تجارت ہے لازمی سیاست
اب اس جہاں میں کوئی نہ کام تیرا ہوگا
گر ہے عمل سے رغبت ہے لازمی سیاست
فرش زمین پہ ظالم کی حکمرانی کیوں ہے؟
ظالم سے بغاوت کو ہے لازمی سیاست
رہبر کی کرسیوں پر قبضہ ہے رہزنوں کا
کرنی ہے گر حفاظت ہے لازمی سیاست
تیرا وقار و شہرہ ہے مٹ گیا جہاں سے
بہر حصول شہرت ہے لازمی سیاست
اقوام جہاں سے کیوں ہے خوف زدہ ازہر
بہر بحال سطوت ہے لازمی سیاست