سندیلہ/ ہردوئی: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)6جنوری// آج سندیلہ پریس کلب میں گرامین پترکار ایسوسی ایشن ہردوئی کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی۔میٹنگ کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر انوراگ استھانا نے کی۔میٹنگ میں تنظیم کے ممبر روہت ورما کی درخواست پر غور کیا گیا۔ روہت پر ہوئے حملے کی سبھی صحافیوں نے شدید مذمت کی۔سینئر صحافی وی پی سنگھ نے کہا کہ پوری تنظیم صحافی روہت کے ساتھ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو تنظیم سخت اقدامات کرے گی، انہوں نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر پولیس جلد ہی ملزموں کو گرفتار نہیں کرتی ہے تو اعلی عہدیداروں سے شکایت کی جائے گی۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو تنظیم انصاف کی تحریک بھی چلائے گی۔ ڈویژنل صدر اتل کپور نے کہا کہ اگر ملزمان کی گرفتاری جلد نہیں کی گئی تو لکھنؤ ڈویژنل کے تمام اضلاع میں بھی ایک تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے میں کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر تحصیل صدر شیواکانت تیواری ، تحصیل جنرل سکریٹری لال چندر چوراسیہ ، ضلعی جنرل سکریٹری ارونش باجپائی ، ضلعی سکریٹری سشیل مشرا ، تحصیل آرگنائزر یوگیش ترپاٹھی ، معیز ساغری ، پربھات استھانا ، ہری امول سنگھ ، امیت کمار موریہ ، گنگارام ، رامانوج یادو سمیت سبھی صحافی موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
جمیعت علماء گوپامئو کے تحت ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد
ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی […]
ایک سفرلکھنؤسےبریلی
تحریر : غلام آسی مونس پورنوی تقریباً پچھلے تین مہینوں سے دل بڑا بے چین تھا، قرار قلب کے لئے کیا کیا جتن نہیں کئے، کون کون سی تدبیریں نہیں کیں، مگر کہتے ہیں نا، کہ دل تو اپنے آپ کی بھی نہیں سنتا، پچھلے ایک ہفتے سے دل کی دھڑکنوں نے کچھ زیادہ ہی […]
جمال ڈیہہ چافہ میں جشن عیدمیلاد النبی کا انعقاد
سدھارتھ نگر: ہماری آواز(محمد قمر انجم قادری) مورخہ/19 دسمبر بروزسنیچر 2020 کو سر زمین جمالڈیہہ چافہ پوسٹ بڑھنی بازار چافہ ضلع سدھارتھ نگر میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فاتحہ چہلم مرحوم نورالحسن کے موقع پر انعقاد کیاگیاتھا، جس میں ملک وملت کے مایہ ناز خطیب اور شعراء کرام تشریف لائے تھے، […]



