فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمعیتہ علماء اترپردیش (وسط) کے ایک وفد نے آج 20 جنوری بدھ کو ضلع ہمیر پور کی تحصیل مودہا پہونچ کر جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا، اس سلسلے میں مدرسہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی میں علاقے کے علماء وائمہ وسماجی شخصیات کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے یوپی وسطی ژون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہاکہ جمعیتہ علماء ہند نے ہمیشہ ملک وملت کی رہنمائی کی، جمعیتہ علماء کی فکر یہ ہے کہ اس ملک میں مسلمان اپنے ایمان وعقائد ،اپنے دینی وملی تشخص کے ساتھ مساجد ومدارس اور اپنی اسلامی روایات کے تسلسل کے ساتھ موجود رہ کر قائدانہ کردار ادا کریں، اس موقع پر وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا کہ حضرت شیخ الہند کے افکار و نظریات پر گامزن رہکر جمعیتہ علماء ہند تحریک آزادی سے لیکر آج تک سرگرم عمل ہے، جمعیتہ علماء ہند کی مخلصانہ جدو جہد اس کے روشن کارناموں، اس کی دینی و ملی سماجی خدمات کی تاریخ ایک صدی پر محیط ہے جمعیتہ علماء ہند دستوری جماعت ہے اس وقت اس کی ممبر سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے آپ حضرات گھر گھر جاکر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر مولانا ذوالفقار نقشبندی نائب صدر جمعیتہ علماء فرخ آباد نے بھی جماعت کے استحکام کے حوالے سے قیمتی باتیں پیش فرمائیں اور اکابرین کے ارشادات کی روشنی میں شعور و بیداری کے لئے کوشش کرنے کی گزارش کی اس موقع پر ضلع صدر کانپور دیہات مولانا محمد اظہار قاسمی صاحب، مولانا شکیل الدین ندوی،مولانامحمد عقیل قاسمی مولانا محمد عاصم صاحب،مولانا محمد ارشاد ثاقبی مفتی مجیب الرحمٰن قاری عابد صدیقی،جمعیتہ علماء باندہ وجمعیتہ علماء ہمیر پور کے اراکین موجود تھے
متعلقہ مضامین
جمعیتہ علماء کمپل شاخ کی انتخابی میٹنگ منعقد، مولانا مفضال الرحمٰن صدر، مولانا محمد شکیل مظاہری جنرل سکریٹری منتخب
فرخ آباد: 3فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی)جمعیت علماء اترپردیش میں (وسط زون ) کے جنرل سکریٹری و ضلعی صدر مفتی ظفر احمد قاسمی کی نگرانی میں کمپل شاخ کے صدر ، نائب صدور ، جنرل سکریٹری و سکریٹری کے عہدوں کے لیۓ انتخابی کاروائی عمل میں آئی۔منعقدہ میٹنگ میں مولانا مفضال الرحمٰن مہتمم جامعہ خالد ابن […]
ملت کے دردمند افراد امارت شرعیہ کے تعلیمی مشن کاحصہ بنیں: احمد حسین قاسمی
ہر آبادی میں دینی مکاتب کانظام معیاری عصری اسکول کاقیام اوراردوزبان کافروغ ہماری ترجیح ہو: علماء ودانشوران ڈہری/روہتاس: 04 فروری/ ہماری آواز (نمائندہ) ملک کی عظیم وباوقار تنظیم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ متعلقہ تمام ریاستوں میں تعلیمی شعور وبیداری پیدا کرنے کےلئے تحریک کےطورپر ہفتہ برائےترغیب تعلیم وتحفظ اردو منارہی ہے جس کا آغازریاست […]
میانمار میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ، مگر کیوں حیران ہے امریکہ؟
نیپڈا: یکم فروری (ایجنسی) میانمار اسٹیٹ کاونسلر آن سنگ سوکی سمیت صدر ون منٹ اور برسر اقتدار پارٹی کے دیگر ارکان کو پیر کے روز حراست میں لیے جانے بعد فوج نے ملک میں ایمرجنسی کی صورت حال کا اعلان کردیا ہے۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ محترمہ آنگ سانگ سوکی […]