سدھارتھ نگر: ہماری آواز(محمد قمرانجم فیضی)22 جنوری
ابھی تک سننے میں یہی آتا تھا کہ کسی ہندو نے اولیاء اللہ یا علماے کرام کی بارگاہ میں گستاخی کی ہے، یا ان کی شان میں نازیبا کلمات بکے ہیں، مگر ابھی تازہ معاملہ شہرعظمی ممبئی کا ہے۔جہاں پر ابو عاصمی اعظمی نے شہر ممبئی کی شان، وقار سنیت پیر طریقت رہبر راہ شریعت گل گزار اشرفیت حضرت علامہ سید معین الدین معین میاں اشرفی جیلانی ادام اللہ ظلہ علینا کی شان میں گستاخی کی ہے، آپ کی شخصیت دنیائے سنیت میں محتاج تعارف نہیں، آپ جماعت اہل سنت کی عبقری ومنفرد شخصیت ہیں،اگر آپ کی شان میں کسی نے بھی گستاخی کی، چاہے وہ سیاسی جماعت کا قد آور لیڈر ہی کیوں نہ ہو، بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی،
اسی معاملے کو لے کرمورخہ 22 جنوری2021/ بروز جمعہ/بعد نماز عصر رضا اکیڈمی ضلع مہراج گنج میں ایک نشست منعقد ہوئی جس میں علماء کرام و دانشوران قوم کی تشریف آوری ہوئی، اور ابو عاصم اعظمی ملعون کی اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی گستاخی معاف نہیں کی جائے گی، علماء کرام و دانشوران قوم نے اس بات کی پر زور مذمت کی کہ ابو عاصم اعظمی نے حضور معین ملت سید معین الدین معین میاں مدظلہ العالی کی شان میں جو گستاخی کی ہے ،ابو عاصم ملعون پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی بےشمار لعنت ہو، ایک عالم دین اور سیدہ زادے کی توہین ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے، نیز علامہ نظام احمد خان مصباحی (ضلع صدر رضا اکیڈمی مہراج گنج) نے کہا کہ آپ کی شان میں کسی نے بھی گستاخی کی، چاہے وہ سیاسی جماعت کا قد آور لیڈر ہی کیوں نہ ہو، بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ابو عاصم ملعون حضور معین میاں مدظلہ العالی سے معافی ما نگے۔ نشست میں جن علماے کرام نے شرکت کی ان کے اسماے گرامی یہ ہیں حضرت علامہ محمد مشتاق نظامی، حضرت علامہ محمد فرحان نظامی، ڈاکٹر سراج احمد نظامی، انجنیئر سبحان اللہ نظامی، مولانا اختر رضا علیمی وغیرہ۔