اعلیٰ حضرت نظم

رضا کی فکر کا جلوہ “حدائقِ بخشش”

تو واصفِ شہِ بطحا ” حدائقِ بخشش “
مدیحِ مدحِ صحابہ ” حدائقِ بخشش “

جمالِ حسن کا طغریٰ ” حدائقِ بخشش “
مہِ ادب کا اُجالا ” حدائقِ بخشش “

امامِ اہلِ سنن کی عقیدتوں کا خراج
رضا کی فکر کا جلوہ ” حدائقِ بخشش “

علومِ فقہ و حدیث و تصوف و سیرت
ہر ایک فن میں ہے یکتا ” حدائقِ بخشش “

تخیلات ترے لاجواب ہیں بیشک
اے جانِ شعر و قصیدہ ” حدائقِ بخشش “

رضا کے خونِ جگر سے ہوئی ہے تو سیراب
اسی لیے تو ہے اعلیٰ ” حدائقِ بخشش “

نبی کی نعت کے جلوؤں سے تو منور ہے
ادب کی جانِ تجلیٰ ” حدائقِ بخشش “

ترے وجود سے ایوانِ نعت گوئی میں
سدا رہے گا اجالا ” حدائقِ بخشش “

رسولِ پاک کی توصیف کیسے کی جائے ؟
طریقہ تو نے بتایا ” حدائقِ بخشش “

فتاویٰ رضویہ گر فقہ کی کرامت ہے
ادب کا ایک کرشمہ حدائقِ بخشش

نبی کے مدح نگاروں کے واسطے اشرف
عمل کا اعلیٰ نمونہ ” حدائقِ بخشش “

خادم امین شریعت
محمد اشرف رضا قادری

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے