سیاست و حالات حاضرہ

برکس کی میٹنگ 2024 اور ایران پر حملہ

روس کے شہر کازان میں 22-23 اکتوبر 2024 کو برکس کی میٹنگ ہو چکی ہے۔

جس طرح امریکہ نے نیٹو (NATO)کے نام سے بہت سے مغربی ممالک کا ایک اتحاد بنایا ہے،اسی طرح روس نے بھی متعدد ممالک کا ایک اتحاد برکس(BRICS)کے نام سے بنایا ہے۔

نیٹو ایک فوجی اتحاد ہے اور نیثو ممالک کی کارروائی جنگ وجدال تک محدود ہے،لیکن برکس کثیر المقاصد اتحاد ہے۔جنگی امور بھی اس میں شامل ہیں۔

برکس نے اپنی میٹنگ کے دوران ہی ایک ڈیلی گیشن اسرائیل روانہ کیا اور اسرائیل کو جنگ بندی کا پیغام بھیجا۔

برکس نے بین الاقوامی تجارت کے لئے امریکی ڈالر کو رد کرتے ہوئے جدید کرنسی کے ذریعہ بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ ولبنان میں جنگ جاری ہے۔لبنان وغزہ کے عام مسلمان مارے جا رہے ہیں اور حماس وحزب اللہ کی کاروائیوں کے سبب یہودی فوجی بہت تیزی سے ہلاک ہو رہے ہیں۔سارے اسرائیل میں جا بجا راکٹوں،میزائلوں اور ڈرون سے حملے ہو رہے ہیں۔

17:اکتوبر 2024 کو حماس کے مشہور رہنما اور سربراہ یحییٰ سنوار جہاد کرتے ہوئے عالم بقا کی طرف کوچ کر گئے۔حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہانیہ،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی،حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور حماس کے رہنما یحیی سنوار دنیا میں نہ رہے،لیکن جنگ جاری ہے اور اب جنگ میں شدت آ چکی ہے۔یہودی فوجی مارے جا رہے ہیں۔اسرائیل سے یہودی عوام بھاگے جا رہے ہیں۔غزہ ولبنان میں عام شہریوں پر یہودی فوج حملے کر رہی ہے۔

یکم ودوم اکتوبر کی درمیانی شب کو ایران نے اسرائیل پر فضائی حملہ کیا تھا۔اس کے جواب میں آج رات کو یعنی 25-26 اکتوبر کی درمیانی رات کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا ہے۔ابتدائی تفصیلات میڈیا پر آ چکی ہے۔

ایران بھی جنگی تیاری کر رہا تھا۔اب دنیا کو ایران کے جوابی حملے کا انتظار رہے گا۔اگر ایران نے زور دار حملہ کر دیا تو اسرائیل نقشے سے ختم ہو سکتا ہے۔امریکہ ویورپ اسرائیل کو بچا نہیں سکیں گے۔

عرب ممالک بھی ایران کے ساتھ ہیں،لیکن عین موقع پر کچھ لوگ غداری بھی کر سکتے ہیں۔

طارق انور مصباحی
جاری کردہ:26:اکتوبر 2024

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے