مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) پیر کی رات ہولی ملنے جارہے نوجوانوں کی موٹر سائیکل سامنے سے ٹکرا گئی۔ جس کے سبب دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سنگین نوجوانوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی سے پریاگراج لے جایا گیا ہے ، ایک متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے مہیش گنج تھانہ حلقہ کے گوگر گاؤں کے رہنے والے امیت سونکر 26 ولد کیش لال اپنے ساتھی دیارام یادو 30 ولد بھیا رام ساکن نیاکا پوروا کے ساتھ ہیراگنج اپنے دوستوں سے ملنے جا رہا تھا۔ کنڈہ کوتوالی کے علاقے موئ ریلوے پھاٹک کے قریب موڑ پر پہونچا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ دونوں موٹرسائیکل پر سوار چاروں افراد سڑک پر گر پڑے ، یہ سبھی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے پہنچنے تک ، دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئےسی ایچ سی بھیج دیا۔ جبکہ دیارام یادو دوسرے موٹر سائیکل پر تھے ، جتیندر یادو ، 35 ولد روشن لال لالہ کا پوروا مہیش گنج کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بھی ڈاکٹروں نے روپ رانی اسپتال پریاگ راج ریفر کردیاہے جونہی اس نوجوان کی موت کا پتہ چلا ، کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔ ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس جائے وقوع سے مرنے والوں اسپتال لے جاکر شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ کنڈا کوتوال کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے ، اب ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ، کوشش کی جارہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ مضامین
بلبل بنگال حضرت علامہ حنیف قادری کا انتقال
کلکتہ: 11اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) اپنی بے خوف اور دلچسپ بیان کے لیے مشہور زمانہ مقرر بلبل بنگال علامہ محمد حینف قادری کا کل شام 7بجے انتقال پرملال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ موصوف اپنے دلچسپ اور بے خوف تقریر کے لیے جانے جاتے تھے، اصلاح معاشرہ ہو تردید بدمذہباں ہر میدان میں […]
گجرات میں سڑک کنارے سونے والے مزدوروں کو بے قابو گاڑی نے کچلا، 15 ہلاک
ہماری آوازسورت، 19 جنوری (پریس ریلیز) گجرات کے ضلع سورت میں گذشتہ دیر رات ایک بے قابو گاڑی نے سڑک کنارے سونے والے 20 افراد کو کچل دیا جس سے ان میں 15 کی موت ہو گئی پولیس نے آج بتایا کہ یہاں سے تقریباً 50 کلومیٹر دور کِم-مانڈوی روڈ پر کوسنبا کے پلوڈگام کے […]
ہندوستان تیزی سے 50 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگانے والا ملک بنا
ہماری آواز/نئی دہلی ، 06 فروری (پریس ریلیز) ہندوستان صرف 21 دنوں میں 50 لاکھ لوگوں کو تیزی سے کورونا کا ٹیکہ لگانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے بعد امریکہ نے 24 دن میں یہ کارنامہ حاصل کیا […]



