منقبت

منقبت : وہ شاہ مشرقین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

رشحات قلم : غلام احمد رضا نیپالی

نبی کے نور عین ہیں حسین ہیں حسین ہیں
علی کے دل کاچین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

جو مصطفیٰ کے نور ہیں سکون ہیں سرور ہیں
جودیں کےزیب وزین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

سوال ہے وہ کون ہیں جو صبر کا جہان ہیں
جواب ہے حسین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

دوانہء رسول کے فدائیء بتول کے
جو دل کے بین بین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

جوخلق میں جمیل ہیں جوخلق میں عظیم ہیں
یہ اُن کے عین غین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

عطائے خالق و مبیں عطائے ختمِ مرسلیں
جو فاطمہ کی دین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

یزید کو رہا ہمیشہ خوف جن کی ذات سے
وہ شاہِ مشرقین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

جو صادق و امیں معیں سخی ہیں احمدِ حزیں
جو بحرِ حق کے ثین ہیں حسین ہیں حسین ہیں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے